قومی

CRPF jawan Munir Ahmed Dismissed: پاکستانی خاتون سے نکاح کرنے والا سی آرپی ایف جوان برخاست، منیر احمد کو اس بات کی ملی سزا

CRPF Jawan Munir Ahmed Dismissed: سی آرپی ایف نے پاکستانی خاتون سے شادی کی بات چھپانے کے سبب جوان منیراحمد کوبرخاست کردیا ہے۔ ایک افسرنے منیرکی اس حرکت کو قومی تحفظ کے لئے نقصاندہ بتایا۔ اسی سال مارچ کے مہینے میں منیراحمد نے منال خان نام کی پاکستانی لڑکی سے نکاح کیا تھا۔ سی آرپی ایف نے کہا، “سنگین تشویش کے معاملے میں، سی آرپی ایف کی 41 بٹالین کے سی ٹی/جی ڈی منیراحمد کوایک پاکستانی شہری (خاتون) سے شادی کرنے اورپھرچھپانے اورجان بوجھ کراس کے ویزے کی قانونی جوازسے باہررکھ کرپناہ دینے کے جرم میں فوری طورپرملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے۔ منیراحمد کے اقدامات سروس کنڈکٹ کی خلاف ورزی اورقومی سلامتی کے لیے نقصان دہ پائے گئے۔”

منال خان سے نکاح کے لئے نہیں ملی تھی اجازت

دراصل، منیراحمد نے منال خان سے نکال کے لئے سی آرپی ایف سے اجازت مانگنے کے لئے عرضی لگائی تھی۔ اس سے پہلے کہ اس کی عرضی منظورکی جاتی اورسی آرپی ایف ہیڈ کوارٹرکوئی فیصلہ کرتا، منیراحمد نے پاکستانی خاتون سے نکاح کرلیا، اس کے بعد وہ ہندوستان آگئی۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد جب ہندوستان نے پاکستانی شہریوں کا ویزا منسوخ کر دیا اورانہیں اپنے ملک واپس جانے کا حکم دیا تو منال نے جموں وکشمیرہائی کورٹ کا رخ کیا، جہاں سے اسے 30 اپریل، 2025 کو اسے کچھ دن رہنے کی مہلت دے دی گئی۔ اب اس معاملے کی سماعت 14 مئی کو ہونی ہے۔

ٹورسٹ ویزا پرہندوستان پہنچی منیراحمد کی بیگم

ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ نکاح ہونے کے بعد منیراحمد نے اپنی بیگم کو ٹورسٹ ویزا پرہندوستان بلایا اور وہ اس کے ساتھ رہنے لگا۔ منال کا ویزا 22 مارچ کو ختم ہوگیا تھا۔ اس کے باوجود وہ ہندوستان میں غیرقانونی طریقے سے رہ رہی تھی۔ جموں کے ہندوال کا رہنے والا منیراحمد 2017 میں سی آرپی ایف میں بھرتی ہوا تھا۔ منیرپرملک کی سلامتی کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کا الزام لگا تھا۔

ایسے معاملوں میں زیرو ٹالرنس کی حکمت عملی: سی آرپی ایف

آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ منیراحمد کو ان ضوابط کے تحت سروس یا ملازمت سے برخاست کیا گیا ہے، جن کے تحت جانچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ منیراحمد کے اقدامات سروس کنڈکٹ کی خلاف ورزی اورقومی سلامتی کے لئے نقصان دہ پائے گئے۔ سی آرپی ایف کی تحقیقات میں پتہ چلا کہ جوان نے متعلقہ حکام کواپنی شادی اورہندوستان میں اپنی بیوی کے زیادہ قیام کے بارے میں مطلع نہیں کیا تھا۔ سی آرپی ایف نے معاملے کوبہت سنجیدگی سے لیا اوربغیرکسی تاخیرکے کارروائی کی اورمنیراحمد کوفوری اثرسے برطرف کردیا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ سی آرپی ایف میں کام کرنے والے کسی بھی اہلکارسے توقع کی جاتی ہے کہ وہ سروس یا ملازمت کی شرائط کی ایمانداری سے پابندی کرے، خاص طورپرجب معاملہ قومی سلامتی سے متعلق ہو۔ افسران نے یہ بھی اشارہ کیا کہ ایسے معاملات میں ‘زیرو ٹالرینس’ کی پالیسی اپنائی جارہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

3 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

4 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

4 hours ago