قومی

PM Modi’s vision of “Made in India” weapons: ’’آپریشن سندور کی کامیابی میں براہموس نے ادا کیا اہم کردار‘‘، ڈاکٹر جے کے بنسل نے کہا-پی ایم مودی کے ’’میڈ اِن انڈیا‘‘ ہتھیاروں کے وژن نے دکھایا کمال

وزیر اعظم نریندر مودی کے ’’میڈ اِن انڈیا‘‘ ہتھیاروں کے ذکر پر میجر جنرل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر جے کے بنسل نے کہا کہ ہندوستان اب خود انحصار ہو گیا ہے۔ بھارتی ساختہ براہموس میزائل نے آپریشن سندور میں کامیاب مظاہرہ کیا اور بھارتی فوج نے پاکستان کے خلاف آپریشن سندور میں دیسی ساختہ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

میجر جنرل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر جے کے بنسل نے کہا کہ ہماری فوج نے پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔ اور اب بہت سے ممالک ایسے ہیں جو ’’آتم نربھر بھارت‘‘ کے تحت بنائے گئے ہتھیار خریدنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’آپریشن سندور‘‘ کے ذریعے ہندوستان نے پوری دنیا کو اپنی صلاحیتیں دکھا دی ہیں۔ ہماری فوج نے پاکستان کو اپنے دفاعی نظام کی حقیقت سے بھی آگاہ کر دیا ہے۔

میڈ اِن انڈیا ہتھیاروں نے دکھائی اپنی صلاحیت

ہندوستانی فوج کو پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کا منہ توڑ جواب دینے پر مبارکباد یتے ہوئے جے کے بنسل نے کہا کہ ’’آپریشن سندور‘‘ کے ذریعے پہلے تو ہم نے دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور تباہ کیا۔ اس کے بعد ہم نے پاکستانی فوج کے اہم مقامات پر حملہ بھی کیا۔ انھوں نے مزید کہا ’’ہمارے ملک میں بنائے گئے براہموس میزائل نے ’آپریشن سندور‘ کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔ براہموس میزائل نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا کام کیا ہے۔ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔ ہمارے ڈرونز اور میزائلوں نے پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔‘‘ جے کے بنسل میں اس آپریشن میں ’’میڈ اِن انڈیا‘‘ ہتھیاروں کے استعمال پر بھی روشنی ڈالی۔

واضح رہے کہ ہندوستانی فوج نے آپریشن سندور میں براہموس میزائل، آکاش میزائل اور MRSAM (Barak-8) کا استعمال کیا ہے۔ ان میں سب سے اہم براہموس میزائل ہے، جو ایک سپرسونک کروز میزائل ہے۔ یہ 3700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس کی رینج تقریباً 800 کلومیٹر ہے۔ یہ 200 سے 300 کلو گرام وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے زمین، سمندر اور ہوا سے لانچ کیا جا سکتا ہے۔ یہ دشمن کے ریڈار سے بچنے کے لیے انتہائی کم اونچائی پر پرواز کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

4 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

4 hours ago