اس وقت ہندوستان اور پاکستان کی سرحد پر امن کا ماحول ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے لیکن بھارت کے کرکٹ میدانوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم کو 6 دنوں میں تیسری بار بم کی دھمکی ملی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ دھمکی آپریشن سندور میں بھارت کی کامیابی کا بدلہ لینے کی نیت سے دی گئی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ آئی پی ایل 2025 کے نئے شیڈول کے مطابق یہاں ابھی مزید 3 میچ کھیلے جانے ہیں۔
اس سے قبل بھی جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم کو ای میل کے ذریعے بم کی دھمکی ملی تھی۔ یہ دونوں دھمکیاں 8 مئی اور 12 مئی کو آئی تھیں۔ دھمکی کے بعد انتظامیہ الرٹ ہوگئی ہے اور اسٹیڈیم کی دوبارہ تلاشی لی جارہی ہے۔ آئی پی ایل 2025 کا نیا شیڈول 12 مئی کو جاری کیا گیا تھا، باقی 17 میچوں میں سے تین جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے ہیں۔
8 مئی کو جب سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم کو پہلی دھمکی ملی تھی، اس کے بعد سے اسٹیڈیم کے اطراف کے علاقوں میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور گزشتہ کئی دنوں سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ای میل کے ذریعے دھمکی ملنے کے بعد سائبر کرائم ٹیم متحرک ہو گئی ہے۔
یہاں 3 میچ کھیلے جائیں گے
نئے شیڈول کے مطابق پہلا میچ راجستھان رائلز اور پنجاب کنگز کے درمیان 18 مئی کو جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس کے علاوہ پنجاب کنگز بمقابلہ دہلی کیپٹلس کے درمیان میچ 24 مئی کو کھیلا جانا ہے اور پنجاب کنگز اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ 26 مئی کو یہاں کھیلا جانا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…