قومی

Dr Harsh Vardhan quits politics: ٹکٹ نہ ملنے پر ڈاکٹر ہرش وردھن نے سیاست کو کہا الوداع،بی جے پی نے چاندنی چوک سےپروین کھنڈیلوال کو بنایا ہے امیدوار

عام انتخابات 2024کے لیے بی جے پی کی جانب سے امیدواروں کی فہرست جاری ہونے کے ساتھ ہی پارٹی میں سیاست سے دوری کا عمل جاری ہے۔ گوتم گمبھیر اور جینت سنہا نے فہرست جاری ہونے سے پہلے ہی سرگرم سیاست سے خود کو دور کرنے کی درخواست کی تھی، اب فہرست جاری ہونے کے بعد ڈاکٹر ہرش وردھن نے بھی سرگرم سیاست سے خود کو دور کر لیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر ایک طویل پوسٹ لکھ کر خود کو سیاست سے دور کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے لکھا کہ میں نے کئی اہم  عہدوں پر کام کیاہے۔ اب میں اپنی جڑوں میں لوٹنے کی اجازت چاہتا ہوں۔ پچاس سال پہلے جب میں نے غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی خواہش کے ساتھ کانپور کے جی ایس وی ایم میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس میں داخلہ لیا تھا تو انسانیت کی خدمت میرا نصب العین تھا۔ دل سے رضاکار ہونے کے ناطے میں نے ہمیشہ قطار میں سب سے آخری شخص کی خدمت کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس طرح میں دین دیال اپادھیائے کے انتودیا فلسفے کا پیروکار رہا ہوں۔ میں آر ایس ایس کی اس وقت کی قیادت کی درخواست پر انتخابی میدان میں آیا تھا۔ وہ مجھے صرف اس لیے قائل کر سکے کہ میرے لیے سیاست کا مطلب ہمارے تین اہم دشمنوں – غربت، بیماری اور جہالت سے لڑنے کا موقع ہے۔

بنی نوع انسان کی طویل تاریخ میں صرف چند لوگوں کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ وہ سنگین خطرات کے وقت اپنے لوگوں کی حفاظت کریں اور میں فخر سے یہ دعویٰ کر سکتا ہوں کہ میں نے ذمہ داری سے گریز نہیں کیا بلکہ اس کا خیر مقدم کیا۔ بھارت ماتا کے تئیں میرا شکریہ، اپنے ہم وطنوں کے لیے میرا احترام اور ہمارے آئین میں درج اقدار کے لیے میرا احترام۔ اس کے ساتھ، بھگوان شری رام نے مجھے جو سب سے بڑی خوش قسمتی دی، وہ انسانی جان بچانے میں کامیاب ہونا تھا۔اب میرا کلنک میرا نتظار کررہا ہے ،میں وہاں لوٹنا چاہتا ہوں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

ملک کو 2029 تک منشیات سے پاک بنانے کا ہدف: امت شاہ

امت شاہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 31 دسمبر 2029 تک مدھیہ پردیش…

27 minutes ago

Asian Games: پی ایم مودی نے ہاکی ٹیم کی تاریخی گولڈ میڈل جیت کو سراہا، دیگر کھلاڑیوں کو بھی دی مبارکباد

ہفتہ کy کے روز بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ککامی گاہارا کے گیفو…

1 hour ago

India vs Brazil Football: کولکاتا میں تاریخی مقابلہ، پہلے ہاف میں برازیل نے بھارت کے خلاف 2-0 کی برتری حاصل کی

یہ مقابلہ بھارتی سینئر مردوں کی فٹ بال ٹیم کے لیے تاریخی اہمیت رکھتا ہے،…

2 hours ago

Five Indian nationals rescued from Hormuz: آبنائے ہرمز سے 5 بھارتی شہریوں کو بچایا گیا، جہاز پر پروجیکٹائل سے ہوا تھا حملہ

گزشتہ ماہ عمان کے مشرقی ساحل کے قریب تجارتی جہاز ایم وی کیپ ڈیو پر…

2 hours ago