قومی

Doordarshan anchor faints in studio: ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے پڑھتے اسٹوڈیو میں بیہوش ہوئی دوردرشن کی اینکر، فیس بک پر بتایا اس دوران کیا ہوا

ملک کی تمام ریاستوں میں گرمی کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔ اس دوران، ہفتہ (20 اپریل) کے روز مغربی بنگال میں شدید گرمی کے درمیان، دور درشن نیوز کی اینکر لوپامدرا سنہا لائیو ٹیلی کاسٹ کے دوران اسٹوڈیو میں بے ہوش ہوگئیں۔ جب یہ واقعہ ہوا، لوپامدرا موسم سے متعلق معلومات دے رہی تھیں۔ انہوں نے یہ جانکاری فیس بک پر دی ہے۔

کم بی پی کے سبب ہوئیں بیہوش

اینکر لوپامدرا سنہا فیس بک پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں لکھتی ہیں، ’’لائیو نیوز کے دوران میرا بی پی کافی کم ہوگیا اور میں بے ہوش ہوگئی۔ میں کافی عرصے سے بیمار محسوس کر رہی تھی۔ میں نے سوچا کہ پانی پینے سے یہ ٹھیک ہو جائے گا۔ میں پانی لے کر کبھی خبر پڑھنے نہیں بیٹھتی، چاہے وہ 10 منٹ کی خبر ہو یا آدھے گھنٹے کی خبر۔ میں نے فلور مینیجر کی طرف اشارہ کیا اور پانی کی بوتل مانگی، لیکن جب میں بے ہوش ہوئی تب اسٹوری چل رہی تھی اسی لئے میں پانی نہیں پی سکی۔

ہیٹ ویو کی خبروں کے بارے میں دے رہی تھیں معلومات

لوپامدرا نے اسی پوسٹ میں مزید لکھا کہ “میں نے سوچا کہ میں اس خبر کو ختم کر دوں گی۔ حالانکہ، کسی طرح میں صرف دو خبریں ہی پڑھ پائی۔ تیسری خبر ہیٹ ویو سے متعلق تھی۔ یہ خبر پڑھتے ہوئے مجھے چکر آنے لگے۔ پھر کسی طرح خود پر قابو رکھتے ہوئے خبر کو مزید پڑھنا شروع کیا لیکن اچانک میری آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا گیا اور ٹیلی پرامٹر کی رفتار کم ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جھارکھنڈ کے لوگ بی جے پی کو ہیمنت سورین کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا منہ توڑ جواب دیں گے: تیجسوی یادو

مغربی بنگال میں اپریل کے آغاز سے ہی پڑ رہی ہے شدید گرمی

آپ کو بتاتے چلیں کہ مغربی بنگال میں اپریل کے آغاز سے ہی شدید گرمی شروع ہو گئی تھی۔ ریاست کے بردوان ضلع کے پنگھڑھ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دو سے تین روز میں گرمی مزید بڑھے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

44 minutes ago

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

2 hours ago