قومی

Lok Sabha Election 2024: ‘صدارتی جمہوریت تو نہیں لانا چاہتے وزیر اعظم مودی؟’ لوک سبھا انتخابات سے پہلے اویسی نے اچانک ایسا کیوں کہا؟ جانئے پوری خبر

آئین میں تبدیلی: بی جے پی لیڈر اننت ہیگڑے کے بعد راجستھان کی ناگور لوک سبھا سیٹ سے پارٹی امیدوار جیوتی مردھا کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ آئین میں تبدیلی کی بات کرتی نظر آ رہی ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے اس ویڈیو کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے لیڈر نے منگل (2 اپریل) کے روز ٹویٹ کیا، “ہیگڑے کے بعد، ایک اور بی جے پی امیدوار نے کہا کہ آئین کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور سخت فیصلوں کی ضرورت ہے۔”

‘کیا پی ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ہیں ایم مودی؟‘

پی ایم مودی کو نشانہ بناتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا، “وزیراعظم نریندر مودی کو واضح کرنا چاہئے کہ وہ آئین میں کیا تبدیلیاں چاہتے ہیں، اور کیا وہ چاہتے ہیں کہ ریاستوں کی حیثیت کو ختم کر دیا جائے، جیسا کہ کشمیر کے ساتھ کیا گیا تھا؟” کیا ذات پات کی بنیاد پر ریزرویشن ختم کیا جائے گا؟ کیا پارلیمانی جمہوریت کو تبدیل کرکے  اس کی جگہ صدارتی جمہوریت تو نہیں لانا چاہتے مودی جی؟

 

انہوں نے مزید کہا کہ اگر بی جے پی اور دیگر سنگھی آئین سے اتنے ہی ناراض ہیں تو پھر وہ آئین کے تحت اقتدار کیوں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ پی ایم مودی کو چیلنج کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین سے زمین واپس لینا بھی ایک مشکل فیصلہ ہے اور اس کے لیے آئین کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے، یہ صرف ہمت اور قوت ارادی کی بات ہے۔

جیوتی مردھا کی ویڈیو وائرل

کانگریس کے سینئر لیڈر پی ایل پونیا نے راجستھان کی ناگور لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار جیوتی مردھا کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں جیوتی مردھا سخت فیصلے لینے کے لیے آئین میں تبدیلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

 

پونیا نے ایک پوسٹ میں کہا بی جے پی ایم پی اننت ہیگڑے نے بھی یہی بات کہی تھی، اگر ہمیں لوک سبھا انتخابات میں 400 سیٹیں ملیں تو ہم آئین بدل دیں گے، بی جے پی آئین کیوں بدلنا چاہتی ہے؟

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Bollywood Actor Imran Khan: اداکار عمران خان کو 28 اکتوبر تک ہندوستان چھوڑنے کا نوٹس، 10 اکتوبر کو احتجاج میں ہوئے تھے شامل

عمران خان کے معاملے میں اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ کا موضوع…

1 hour ago

Iran US Crisis: ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، توانائی کی قیمتوں میں تیزی سے آئے گی گراوٹ: ٹرمپ کا نیا دعویٰ

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر…

2 hours ago

Asian Games 2026: وزیر اعظم نریندر مودی ایشیائی کھیل 2026 میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے سے کریں گے ملاقات

ایشیائی کھیل 2026 کی تمغوں کی فہرست میں چین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چین…

4 hours ago