قومی

ENBA Awards 2023: میڈیا انڈسٹری نے مانا بھارت ایکسپریس کا لوہا،ENBAایوارڈز 2023 میں بھارت ایکسپریس پر ہوئی ایوارڈز کی بارش

ایکسچینج4میڈیا گروپ کی طرف سے ہر سال دیے جانے والے باوقار ایکسچینج 4میڈیا نیوز براڈکاسٹنگ ایوارڈز (ENBA) 2023 کے فاتحین کا نام سامنے آگیا ہے۔ ان فاتحین کے ناموں کا اعلان 30 مارچ 2024 کو دہلی کے ‘دی امپیریل’ ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا۔ جس میں بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کی طاقت نظر آرہی تھی۔ بھارت ایکسپریس نے مختلف زمروں میں چار ایوارڈ جیتے ہیں۔ بھارت ایکسپریس نے ایک سال کے اندر خبروں کی دنیا میں جو غلبہ قائم کیا ہے اس کی جھلک ENBA کی طرف سے دیے گئے ایوارڈز میں نظر آتی ہے۔

ENBAایوارڈز 2023 میں بھارت ایکسپریس کا جلوہ

بھارت ایکسپریس کو اس کے خصوصی اسٹنگ آپریشن ’آپریشن گرہن‘ کے لیے ENBA ایوارڈ ملا۔ اس کے علاوہ تین اور ایوارڈز بھی ملے۔ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کی اینکر ادیتی تیاگی کو بہترین سالانہ پرائم شو ہندی کے لیے ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ‘سال 2023 کے بہترین آنے والے نیوز چینل ہندی’ کا اعزاز بھی بھارت ایکسپریس کو ملا۔ ایک رپورٹر ہندی کے ذریعہ بہترین مسلسل کوریج کا ایوارڈ بھی بھارت ایکسپریس کو ملا۔

سی ایم ڈی اوپیندر رائے نے پروگرام سے کیا خطاب

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر انچیف اوپیندر رائے نے ہفتہ (30 مارچ) کے روز ‘ایکسچینج 4 میڈیا’ کے ‘نیوز نیکسٹ 2024’ پروگرام میں شرکت کی۔ وہاں انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ہندوستان میں ابھرتے ہوئے نیوز چینلز کے مواقع اور چیلنجوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ہندی صحافت میں اپنی انمٹ نقوش چھوڑنے والے اوپیندر رائے نے میڈیا والوں سے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو صحیح طریقے سے ادا کریں اور عام لوگوں سے اخبارات سے جڑے رہنے کی اپیل کی۔

30 مارچ کو منعقد ہوا پروگرام

آپ کو بتاتے چلیں کہ 30 مارچ کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ’نیوز نیکسٹ‘ 2024 کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف صحافیوں اور انڈسٹری لیڈرز نے میڈیا انڈسٹری سے متعلق اہم مسائل پر بات کی۔ جس میں بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر انچیف اپیندر رائے نے اے آئی سے لاحق خطرات کے علاوہ دیگر مسائل پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ یہ ENBA کا 16 واں ایڈیشن ہے۔

ان چینلوں اور صحافیوں کو ملے ایوارڈ

اس شاندار تقریب کے دوران ٹائمز گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر ونیت جین کو ‘لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ’ سے نوازا گیا۔ ‘اے بی پی نیٹ ورک’ کے سی ای او اویناش پانڈے کو ‘سی ای او آف دی ایئر’ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ‘گڈ نیوز ٹوڈے’ کے گنجن دکشٹ کو ‘ینگ پروفیشنل آف دی ایئر (ہندی) کا خطاب دیا گیا، جب کہ ‘این ڈی ٹی وی’ کے ویدانت اگروال کو ‘ینگ پروفیشنل آف دی ایئر (انگریزی)’ کا خطاب دیا گیا۔

‘این ڈی ٹی وی’ کے سنجے پگلیا کو نیوز ٹیلی ویژن ہندی کیٹیگری میں ‘نیوز ڈائریکٹر/ایڈیٹر-اِن-چیف/منیجنگ ایڈیٹر/نیوز ایڈیٹر آف دی ایئر ایوارڈ’ سے نوازا گیا، جبکہ انگریزی کیٹیگری میں یہ ایوارڈ ‘انڈیا ٹوڈے’ کے راہل کنول کو دیا گیا۔ ’آج تک‘، ’انڈیا ٹوڈے‘ اور ’گڈ نیوز ٹوڈے‘ کی نیوز ڈائریکٹر سپریا پرساد کو ’ای این بی اے ایڈیٹوریل ماورک آف دی ایئر 2023‘ کے زمرے سے نوازا گیا۔

اس دوران ‘آج تک’ نے ہندی میں سال کے بہترین نیوز چینل کا خطاب جیتا، ‘اے بی پی نیوز’ اس زمرے میں پہلا رنر اپ رہا۔ ‘انڈیا ٹوڈے’ نے انگریزی میں سال کے بہترین نیوز چینل کا خطاب جیتا، جب کہ ‘NDTV 24X7’ اس زمرے میں پہلا رنر اپ رہا۔ ’ڈیجیٹل چینل آف دی ایئر‘ کا ٹائٹل ’نیوز نشا‘ نے جیتا اور ’اِنکمنگ چینل آف دی ایئر‘ کا ٹائٹل ’بھارت ایکسپریس‘ نے حاصل کیا۔

تمغوں کی بات کریں تو ’انڈیا ٹوڈے‘ اور ’آج تک‘ نے کل 108 تمغے جیتے ہیں۔ ان چینلز نے مختلف زمروں میں 59 گولڈ، 28 سلور اور 21 برانز میڈل حاصل کیے۔ اس کے ساتھ ہی ‘اے بی پی نیوز’ نے تمام کیٹیگریز میں 50 ایوارڈز جیتے، جن میں 21 گولڈ، 21 سلور، چھ کانسی اور دو اسپیشل جیوری مینشن ایوارڈز شامل تھے۔ ’این ڈی ٹی وی‘ نے مختلف زمروں میں کل 43 تمغے جیتے جن میں سونے کے 11، چاندی کے 20 اور کانسی کے 12 تمغے شامل تھے۔ وہیں، ‘نیوز ایکس’ اور ‘انڈیا نیوز’ نے مختلف زمروں میں کل 40 تمغے جیتے، جن میں سونے کے 9، چاندی کے 12 اور کانسی کے 19 تمغے شامل رہے۔

بتا دیں کہ ان ایوارڈز کے تحت سات بڑی کیٹیگریز- پروگرامنگ، پرسنالٹی، مارکیٹنگ، ڈیجیٹل میڈیا، انٹرنیشنل نیوز، مجموعی طور پر ایکسی لینس اور خصوصی ایوارڈز کے تحت یہ ایوارڈز دیے گئے۔ ان زمروں کو ذیلی زمروں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ تمام اندراجات سے جیتنے والوں کو منتخب کرنے کے لیے، 19 مارچ 2024 کو دہلی کے ‘دی لیلا پیلس’ ہوٹل میں جیوری میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ اس جیوری میں معاشرے کے مختلف شعبوں کے نامور شخصیات شامل ہوئے۔

واضح رہے کہ سال 2008 میں اپنے قیام کے بعد سے یہ ایوارڈ ہر سال میڈیا میں کام کرنے والی ان شخصیات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ملک میں ٹیلی ویژن نیوز انڈسٹری کو ایک نئی سمت دی اور اپنے تعاون سے اس صنعت کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

16 minutes ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

21 minutes ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

39 minutes ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

1 hour ago