محکمہ انکم ٹیکس جمعرات (5 اکتوبر) کے روز ڈی ایم کے ایم پی ایس جگترکشکن سے منسلک 40 مقامات پر چھاپے مار رہا ہے۔ چنئی سے ان کے لوک سبھا حلقہ اراکونم تک چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس نے ڈی ایم کے ایم پی کے گھر، دفتر، لگژری ہوٹلوں، اسپتالوں اور تعلیمی اداروں پر چھاپے مارے ہیں۔ رکن اسمبلی ہونے کے علاوہ جگترکشکن ایک بزنس مین بھی ہیں۔ ان پر ٹیکس چوری کا الزام ہے۔
مغربی بنگال میں ای ڈی کا چھاپہ
دوسری جانب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مغربی بنگال حکومت کے وزیر رتھن گھوش کے گھر پر چھاپہ مارا۔ یہ چھاپہ مدھیم گرام میونسپلٹی میں مبینہ بھرتی گھوٹالہ کے سلسلے میں مارا جا رہا ہے۔ بتا دیں کہ مغربی بنگال میں ای ڈی کا یہ چھاپہ ایسے وقت میں مارا جا رہا ہے جب جمعرات کی صبح سے ہی ڈی ایم کے ایم پی ایس جگترکشکن کے گھر پر انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ بھی چھاپے مار رہا ہے۔ پچھلے کچھ دنوں میں ملک کے مختلف مقامات پر ای ڈی کے چھاپے مارے گئے ہیں۔
جگترکشکن پر ٹیکس چوری کا الزام
ڈی ایم کے ایم پی ایس جگترکشکن پر ٹیکس چوری کا الزام ہے۔ جس کی وجہ سے ان کے ٹھکانے پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب بدھ (5 اکتوبر) کے روز ای ڈی نے دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو گرفتار کیا ہے۔ ای ڈی حکام نے بدھ کی صبح سنجے سنگھ کی سرکاری رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ اس کے بعد دن بھر پوچھ تاچھ جاری رہی اور پھر شام کو انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نجے سنگھ کی آج راؤز ایونیو کورٹ میں پیشی، بی جے پی کے دفتر پر احتجاج کریں گے عام آدمی پارٹی کے کارکنان
کیجریوال نے پی ایم نریندر مودی کو بنایا نشانہ
دوسری طرف دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے مبینہ شراب گھوٹالہ معاملے میں راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ کی گرفتاری پر مرکزی حکومت کو گھیرا ہے۔ اروند کیجریوال نے AAP ایم پی سنجے سنگھ کے خلاف ای ڈی کی کارروائی کو وزیر اعظم نریندر مودی کی ‘گھبراہٹ’ قرار دیا۔
بھارت ایکسپریس۔
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…
سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…