کرناٹک کے نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار۔ (فائل فوٹو)
کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے اسمبلی میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا ترانہ پڑھنے پر معافی مانگی ہے۔ انہوں نے وضاحت دی کہ یہ اقدام بی جے پی کے لیڈروں کا مذاق اڑانے کے لیے تھا اور ان کا مقصد کسی کے جذبات مجروح کرنا نہیں تھا۔ بنگلورو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیوکمار نے کہا کہ ’’میں نے صرف تبصرہ کیا اور بی جے پی کا مذاق اڑانے کی کوشش کی۔ کچھ دوست اس بات کو سیاسی رنگ دے کر عوام میں الجھن پیدا کر رہے ہیں۔ اگر کسی کو اس سے تکلیف پہنچی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔‘‘
کانگریس سے وفاداری کا اعادہ
شیوکمار نے بی جے پی اور آر ایس ایس میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کانگریس کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا، ’’گاندھی خاندان پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا۔ میں پیدائشی کانگریسی ہوں اور کانگریسی رہ کر ہی مروں گا۔ میرے دوست اور حمایتی مختلف سیاسی جماعتوں میں ہیں، لیکن میں کسی کو تکلیف نہیں دینا چاہتا۔‘‘
واقعے کی تفصیل اور پس منظر
یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب شیوکمار نے کرناٹک اسمبلی میں آر ایس ایس کا ترانہ ’’نمستے سدا وتسلے ماتربھومے‘‘ پڑھا۔ یہ واقعہ جمعرات کو اسمبلی میں اس وقت پیش آیا جب بی جے پی ایم ایل اے آر اشوکا نے شیوکمار کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کو چناسوامی اسٹیڈیم بھگدڑ کے لیے ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔ جواب میں شیوکمار نے کہا کہ وہ بی جے پی کی تمام چالوں سے واقف ہیں اور پھر آر ایس ایس کے ترانے کی چند سطریں پڑھ دیں۔ اس کے بعد سے ان کے بی جے پی میں شمولیت کے بارے میں چہ مگوئیاں تیز ہو گئی تھیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…