وزیرِاعظم نریندر مودی نے منگل کے روز گجرات کے ہنسل پور میں ماروتی سوزوکی کی پہلی بیٹری الیکٹرک گاڑی (e-Vitara) کو روانہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج کے دن ’میک ان انڈیا‘ کی یاترا میں ایک نیا باب جُڑ رہا ہے۔ یہ ہماری ’Make for the World‘ کی سوچ کی سمت ایک بڑی چھلانگ ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ اب بھارت میں تیار کردہ الیکٹرک گاڑیاں 100 سے زائد ممالک میں برآمد کی جائیں گی، جن میں یورپ اور جاپان جیسے ترقی یافتہ ممالک بھی شامل ہیں۔
سیمی کنڈکٹر اور نایاب معدنیات پر توجہ، مستقبل کی صنعتوں کی بنیاد
وزیرِاعظم نے اس موقع پر ملک کی صنعتی پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’اب ہماری توجہ مستقبل کی صنعتوں پر مرکوز ہے۔ سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں بھارت تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔‘‘ انھوں نے بتایا کہ ملک میں چھ نئے سیمی کنڈکٹر پلانٹس قائم کیے جا رہے ہیں اور نایاب معدنیات کی قلت کو پورا کرنے کے لیے ’’نیشنل کرٹیکل منرل مشن‘‘ کا آغاز کیا گیا ہے۔
بیٹری مینوفیکچرنگ میں خود کفالت، تین جاپانی کمپنیوں کا اشتراک
وزیرِاعظم نے سوزوکی، توشیبا اور ڈینسو کے اشتراک سے قائم نئی لیتھیم آئن بیٹری فیکٹری کا افتتاح کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’کچھ سال پہلے تک ہم بیٹریاں مکمل طور پر درآمد کرتے تھے، لیکن آج ہم خود اپنے ملک میں بیٹری سیلز اور الیکٹروڈز بنا رہے ہیں۔ یہ بھارت کی خود انحصاری کی سمت ایک اہم قدم ہے۔‘‘ انھوں نے یاد دلایا کہ گجرات میں جب ماروتی کو زمین الاٹ کی گئی تھی، تب بھی وژن ’’آتم نربھر بھارت‘‘ کا ہی تھا۔
پرانی گاڑیوں کو ہائبرڈ میں بدلنے کی تجویز، پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم
پی ایم مودی نے بتایا کہ انھوں نے گزشتہ برس سنگاپور میں پرانی گاڑیوں اور ایمبولینسز کو ہائبرڈ میں تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی تھی، جس پر ماروتی سوزوکی نے صرف چھ ماہ میں پروٹوٹائپ تیار کر لیا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ’’یہ ہائبرڈ ایمبولینسز ہمارے PM E-DRIVE اسکیم کے تحت بالکل فٹ بیٹھتی ہیں، جس کے لیے 11,000 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’صاف توانائی اور صاف نقل و حرکت، بھارت کا مستقبل ہیں۔ جو بنیاد ہم آج رکھ رہے ہیں، وہ بھارت کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کی سمت لے جائے گی۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…