قومی

Haryana Assembly Election 2024: برج بھوشن شرن سنگھ کے الزامات پر دیپندر سنگھ ہڈا کا رد عمل، کہا- ‘میرے لیے وہ شخص…’

روہتک سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ دیپندر سنگھ ہڈا نے انڈین ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور سابق رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے بیان پر رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ مناسب نہیں کہ میں ایسے شخص کے بیانات کا جواب دوں جس پر گھناؤنے جرائم کا الزام ہے۔

انہوں نے کہا، ’’سپریم کورٹ کے حکم پر کس کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور جن پر دہلی کی ایک عدالت نے چھ لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام لگایا ہے۔ اس شخص کے بیانات کا جواب دینا میں اپنے لئےمناسب  نہیں سمجھتا۔

برج بھوشن شرن سنگھ نے یہ الزامات لگائے تھے۔

آپ کو بتا دیں کہ ونیش پھوگاٹ کے کانگریس میں شامل ہونے کے بعد بی جے پی لیڈر برج بھوشن شرن سنگھ نے پارٹی  کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا کے کانگریس میں شامل ہونے سے سچائی سامنے آگئی ہے۔ ان کے ذریعے میرے خلاف، پارٹی کے خلاف اوروزیر اعظم مودی کے خلاف سازش رچی گئی۔ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے ہڈا کو آگے کر کے میرے خلاف سازش کی تھی۔ یہ لوگ بیٹیوں کو استعمال کرتے تھے۔

یہی نہیں برج بھوشن شرن سنگھ نے مزید کہا کہ مہابھارت کے زمانے میں پانڈووں نے دروپدی کو داؤ پر لگا کر جوا کھیلا تھا اور ہار گئے تھے۔ اسی طرح ہڈا خاندان نے ہمارے ملک کی بہنوں اور بیٹیوں کی عزت کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ ملک انہیں معاف نہیں کرے گا۔

’کانگریس ہماری کنڈلی میں بیٹھی ہے‘

بی جے پی لیڈر نے کہا کہ کانگریس میری کنڈلی میں بیٹھی ہے۔ 1974 میں جب میرا گھر گرایا گیا تب بھی کانگریس کی حکومت تھی۔ کانگریس حکومت میں تھی میرے خلاف پہلا مقدمہ درج کیا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

INDIA Alliance Rally: ’عوامی مواخذے‘ کے بعد اتوار کو رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کی عظیم ریلی

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…

8 hours ago

نیشنل کانفرنس میں بغاوت کے آثار، عمرعبداللہ کے لئے بڑا جھٹکا، 15 سے زائد اراکین اسمبلی کی خفیہ میٹنگ

خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…

10 hours ago

جو ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں: مولانا محمود مدنی نے کیوں کہی یہ بڑی بات؟

جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…

10 hours ago

Guwahati GMCH: کیا کینسر کے علاج میں آئے گی بڑی پیش رفت؟ آسام میں ملک کا پہلا سرکاری پروٹون بیم تھراپی مرکز قائم کرنے کی تیاری

آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…

11 hours ago

Gold-Silver Rate: سونا اور چاندی کی قیمتیں 12 ماہ کی کم ترین سطح پر، بڑی گراوٹ سے بازار میں ہلچل،کیا یہی ہے خریداری کا صحیح وقت؟

کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

11 hours ago