بھارت ایکسپریس–
Haryana AAP Candidates List: ہریانہ اسمبلی الیکشن کے لئے عام آدمی پارٹی نے امیدواروں کی اپنی چوتھی فہرست جاری کردی ہے، جس میں 21 امیدواروں کے نام ہیں۔ اس الیکشن کے لئے عام آدمی پارٹی کی طرف سے کل 61 امیدواروں کے ناموں پرمہرلگا دی ہے۔ عام آدمی پارٹی نے اپنی نئی فہرست میں ایک خاتون پہلوان کوبھی ٹکٹ دیا ہے۔
دراصل، جولانا سے کانگریس امیدوار ونیش پھوگاٹ کے خلاف عام آدمی پارٹی نے ڈبلیو ڈبلیو ای کی ریسلر کویتا دلال کوانتخابی میدان میں اتارا ہے۔
کیتھل اورکرنال سے بھی عام آدمی پارٹی نے اتارے امیدوار
اس کے علاوہ عام آدمی پارٹی نے انبالہ کینٹ میں راج کورگل، یمنا نگرمیں للت تیاگی، لاڈوا سے جوگا سنگھ، کیتھل سے ستبیرگویت، کرنال سے سنیل بندل، پانی پت دیہات سے سکبھیرملک، ناگورسے سروج بالا راٹھی، سونی پت سے دیویندرگوتم، گوہانا سے شیوکماررنگیلا اوربرودا سے سندیپ ملک کوٹکٹ دیا ہے۔ وہیں، جولانا سے کویتا دلال، سفیدون سے نشا دیشوا، توہانا سے سکھویندرسنگھ گل، کالانوالی سے جسدیونکّہ، سرسا سے شام مہتا، اکلانا سے نریندراکلانا، ناروندا سے راجیوپالی، ہنسی سے راجیندرسورکھی، حصارسے سنجے سترودیا، بادلی ہیپی لوہچاب اورگڑگاؤں سیٹ سے نشانت آنند کو ٹکٹ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: NCPCRنے مدارس میں ملنے والی تعلیم کی سپریم کورٹ میں کی مخالفت، دارالعلوم دیو بندکی ویب سائٹ سے متعلق کہی یہ بڑی بات
90 اسمبلی سیٹوں کے لئے 61 امیدواروں کے ناموں کا اعلان
جانکاری کے لئے بتادیں کہ عام آدمی پارٹی نے ہریانہ اسمبلی الیکشن 2024 کے لئے تیسری فہرست منگل (10 ستمبر) کو جاری کی تھی، جس میں 11 امیدواروں کے نام شامل تھے۔ اس سے پہلے دوسری فہرست میں 9 اور پہلی فہرست میں 20 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ہریانہ کی کل 90 اسمبلی سیٹوں میں سے 61 سیٹوں پراروند کیجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی نے اپنے امیدواراتار دیئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس–
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…