ممبئی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر دیویندر فڑنویس جمعرات کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیں گے۔ نئی کابینہ میں شیوسینا لیڈر ایکناتھ شندے اور این سی پی کے اجیت پوار نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب ممبئی کے آزاد میدان میں ہوگی اور اس میں کئی وزرائے اعلیٰ اور این ڈی اے کے قائدین شرکت کریں گے۔
شام ساڑھے پانچ بجے ہوگی حلف برداری تقریب
فڑنویس، شندے اور پوار نے 4 دسمبر کو گورنر سی پی رادھا کرشنن سے ملاقات کی اور مہایوتی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔ گورنر سے ملاقات کے بعد، فڑنویس نے کہا، ’’نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب کل شام 5:30 بجے وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں ہوگی۔ میں نے ایکناتھ شندے سے ملاقات کی اور ان سے اس حکومت میں شامل ہونے کی درخواست کی، کیونکہ یہ مہایوتی کارکنوں کی خواہش ہے… ہم مہاراشٹر کے لوگوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں گے۔
تیسری بار وزیر اعلیٰ بنیں گے فڑنویس
فڑنویس نے کہا، ’’ہم تینوں لیڈر ایک ہیں۔ ڈپٹی سی ایم اور سی ایم صرف ٹیکنیکل پوسٹ ہیں۔ کون حلف اٹھائے گا یہ شام تک بتا دیا جائے گا۔‘‘ بدھ کو متفقہ طور پر مہاراشٹر بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر کے طور پر منتخب ہونے کے بعد فڑنویس کی یہ تیسری میعاد ہوگی۔ یہ فیصلہ کئی دنوں کے بعد آیا ہے۔ ایکناتھ شندے مبینہ طور پر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ بننا چاہتے تھے۔ حالانکہ، جب بی جے پی نے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا تو شندے میڈیا کے سامنے آئے اور کہا کہ وہ پی ایم مودی کے انتخاب کی حمایت کریں گے۔
اس دوران، ایکناتھ شندے نے بدھ کے روز مہاراشٹر میں مہایوتی حکومت کے ڈھائی سال مکمل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس سے پہلے کہ فڑنویس نے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ شندے نے کہا، ’’ہماری سرکار- مہایوتی سرکار، ہم تینوں اور ہماری ٹیم نے پچھلے ڈھائی سالوں میں جو کام کیا ہے وہ قابل ذکر ہے۔ یہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے اتنے بڑے فیصلے لیے۔‘‘
شندے کے ساتھ فڑنویس اور این سی پی سربراہ اجیت پوار بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے پوار نے موثر حکمرانی کے لیے اپنی وابستگی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت چلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ پارٹی کی سرگرمیوں کا انتظام بی جے پی کے سربراہ چندر شیکھر باونکولے اور این سی پی کے سنیل تٹکرے کریں گے۔ پریس کانفرنس کے دوران کچھ ہلکے پھلکے لمحات بھی دیکھے گئے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ اور اجیت پوار 5 دسمبر کو فڑنویس کے نائب کے طور پر حلف لیں گے؟ شندے نے کہا، ’’شام تک انتظار کریں۔‘‘
شندے کے جواب پر پوار نے کہا کہ کوئی لے رہا ہے یا نہیں، یہ الگ بات ہے۔ ان لوگوں کے بارے میں فیصلہ شام تک ہو جائے گا لیکن میں کل حلف اٹھا رہا ہوں، یہ یقینی ہے۔ اس کے بعد شندے نے کہا، ’’دادا (اجیت پوار) کو صبح اور شام دونوں وقت حلف لینے کا تجربہ ہے۔ اس پر پریس کانفرنس میں موجود سبھی ہنس پڑے۔ سال 2019 میں، پوار نے راج بھون میں صبح سویرے منعقدہ تقریب میں فڑنویس کے ساتھ نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا۔
بی جے پی کو 132 سیٹوں پر کامیابی
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے زیرقیادت مہایوتی اتحاد نے 2024 کے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں 288 میں سے 235 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ یہ نتیجہ بی جے پی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا، جو 132 سیٹوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری۔ وہیں، مہا وکاس اگھاڑی (MVA) کو بڑا جھٹکا لگا، جس میں کانگریس کو صرف 16 سیٹیں ملیں۔ اس کے اتحادی شیو سینا (یو بی ٹی) نے 20 سیٹیں جیتیں، جب کہ این سی پی (شرد پوار دھڑے) کو صرف 10 سیٹیں ملیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان اور چین نے سرحد پار تعاون کو بڑھانے کے لیے اہم اقدامات کرنے کا…
واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا…
مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اقلیتی اداروں سے این ای پی 2020 کے نفاذ…
امت شاہ نے کہا کہ میرا ویڈیو الیکشن کے دوران ایڈٹ کر کے پھیلایا گیا۔…
اشون نے ہندوستان کے لیے 116 ون ڈے میچ بھی کھیلے، 156 وکٹیں حاصل کیں،…
کانگریس لیڈر کھرگے نے کہا کہ اگر پی ایم مودی کو امبیڈکر جی سے محبت…