برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر اس وقت ہندوستان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور برطانیہ کے وزیراعظم نے آج ملاقات کی۔ برطانوی وزیر اعظم بننے کے بعد اسٹارمرکا ہندوستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ بیان جاری کیا۔
برطانوی وزیر اعظم اسٹارمرسے ملاقات کے بعد پی ایم مودی نے کہا کہ ہندوستان اور برطانیہ فطری شراکت دار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان-برطانیہ کی شراکت داری عالمی استحکام اوراقتصادی ترقی کے لیے ایک اہم بنیاد بن رہی ہے۔
ہندوستان اور برطانیہ کے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں، پی ایم مودی نے کہا کہ وزیر اعظم اسٹارمر کی قیادت میں ہندوستان اور برطانیہ نے نمایاں ترقی کی ہے۔ اس جولائی میں وزیر اعظم مودی کے دورہ برطانیہ کے دوران، ہم نے تاریخی جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدے (CETA) پر دستخط کیے۔
برطانیہ کے وزیر اعظم کیر اسٹارمرکے ساتھ ایک مشترکہ بیان میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ معاہدہ (جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدہ) دونوں ممالک کے درمیان درآمدی لاگت کو کم کرے گا، نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا، تجارت کو فروغ دے گا اور ہماری صنعتوں اور یوزر کو فائدہ پہنچے گا۔ معاہدے پر دستخط کے مہینوں کے اندر آپ کا دورہ ہندوستان، اب تک کے سب سے بڑے تجارتی وفد کے ساتھ ہندوستان-برطانیہ کی شراکت داری میں نئی طاقت کی علامت ہے۔
پی ایم مودی نے وزیراعظم اسٹارمر کے ساتھ جو بات چیت کی اس کا اشتراک کیا
پی ایم مودی نے کہا کہ ہندوستان اور برطانیہ فطری شراکت دار ہیں۔ جمہوریت، آزادی اور قانون کی حکمرانی جیسی اقدارپرباہمی اعتماد ہمارے تعلقات کی بنیاد ہے۔ عالمی عدم استحکام کے موجودہ دور میں ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان یہ بڑھتی ہوئی شراکت داری عالمی استحکام اور اقتصادی ترقی کا ایک اہم ستون رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں ہم نے ہند-بحرالکاہل، مغربی ایشیا میں امن و استحکام اور یوکرین تنازعہ پر تبادلہ خیال کیا۔ یوکرین تنازعہ اور غزہ کے مسائل پر ہندوستان بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے امن کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ ہند-بحرالکاہل کے علاقے میں ہم
میری ٹائم سیکورٹی کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے پہلے منی کے وزیر اعلیٰ وزیر…
وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…
کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملے وزیر اعلیٰ، بین ریاستی…
ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وائس چانسلر کی علمی تحریروں اور…
1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…