قومی

Modi-Startmer Meeting, India-UK Trade Deal To Boost: پی ایم مودی نے ممبئی میں پی ایم اسٹارمر سے کی ملاقات، بھارت اور برطانیہ  کے درمیان طے پائے اہم تجارتی معاہدے

وزیر اعظم نریندر مودی ممبئی میں ہندوستان-برطانیہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان-برطانیہ تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور جلد ہی درآمدی لاگت کم ہو جائے گی۔ وزیراعظم نے غزہ اور یوکرین پر بھی بات کی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  برطانوی وزیر اعظم ا سٹارمر نے اپنے خطاب کا آغاز بھارتی عوام سے کیا اور حاضرین کو خوش آمدید کہا۔ برطانوی کی نو یونیورسٹیاں ہندوستان میں کیمپس کھولیں گی۔ برطانوی وزیراعظم کیر اسٹارمر نے ممبئی میں یہ اعلان کیا۔ اسٹارمر اور پی ایم مودی نے جمعرات کی صبح اپنی بات چیت کے دوران تجارتی معاہدے پردستخط کیے۔اس کے بعد پی ایم مودی نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان درآمدات کو آسان بنائے گی ۔ اس سے تجارت کو فروغ ملے گا اور نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

پی ایم مودی نے اسٹارمر کے ساتھ اپنی دو طرفہ بات چیت کے دوران تجارت، سیکورٹی، ٹیکنالوجی اورتعلیم جیسے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ‘وژن 2035’ کے تحت ہندوستان-برطانیہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ اس کے بعد مودی اور اسٹارمر Jio ورلڈ سینٹر جائیں گے ،جہاں وہ گلوبل فن ٹیک فیسٹ 2025 میں شرکت کریں گے، جو دنیا کا سب سے بڑا فنٹیک ایونٹ ہے۔ اسٹارمر کے ہندوستان کے دو روزہ دورے کا آج آخری دن ہے۔

غزہ میں امن معاہدے کا کیا خیر مقدم

اپنے ریمارکس کے دوران اسٹارم نے غزہ میں امن معاہدے کا خیرمقدم کیا،انہوں نے کہا، “یہ ایک راحت کی بات ہے۔ اس معاہدے پر اب بغیر کسی تاخیر کے مکمل طورپرعمل درآمد ہونا چاہیے اورغزہ کے لیے جان بچانے والی انسانی امداد پرعائد تمام پابندیاں فوری طورپر ہٹا دی جائیں۔”

برطانوی یونیورسٹیاں ہندوستان میں  کھولیں گی کیمپس

 اسٹارمر نے کہا، “معیاری اعلیٰ تعلیم کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ اس لیے مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ مزید برطانوی یونیورسٹیاں ہندوستان میں کیمپس قائم کریں گی، جس سے بین الاقوامی تعلیم کو یوکے میں لایا جائے گا۔”

اسٹارمر نے کہا کہ میں ہندوستان کی کامیابی میں شراکت دار بننا چاہتا ہوں

اسٹارمر نے کہا، “یہ اہم ہے کہ ہم ہندوستان کے اقتصادی اورمالیاتی دارالحکومت ممبئی میں ملاقات کررہے ہیں، کیونکہ ہندوستان کی ترقی کی کہانی قابل ذکر ہے۔ میں وزیراعظم کو ان کی قیادت کے لیے مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا، “ہندوستان کا مقصد 2028 تک دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننا ہے۔ مودی کا وژن اسے 2047 تک ایک مکمل ترقی یافتہ ملک بنانا ہے۔” میں نے یہاں آنے کے بعد سے جو کچھ بھی دیکھا ہے اس سے واضح ہوتا ہے کہ ہم کامیابی کے راستے پر ہیں۔ اسٹارمر نے کہا، “ہم اس سفر میں شراکت دار بننا چاہتے ہیں۔ اسی وجہ سے میں اس ہفتے اپنے ساتھ ریکارڈ 126 برطانوی کاروباروں کو ہندوستان لایا ہوں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

6 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

6 hours ago

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

7 hours ago