قومی

Delhi AQI Today: دہلی کی فضا بدستور زہریلی، اے کیو آئی 330 سے تجاوز،آلودہ ہوا اور بڑھتی سردی نے مشکلات میں کیا اضافہ

دہلی کی صبح ایک بار پھر دھند اور آلودہ دھوئیں کی موٹی چادر میں لپٹی ہوئی نظر آئی۔ سورج کی روشنی بھی اس اسموگ کو چیرنے میں ناکام رہی۔ دارالحکومت کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس اے کیو آئی 306 ریکارڈ کیا گیا، جو ’بہت خراب‘ زمرے میں آتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ فضا میں موجود زہریلے ذرات نہ صرف آنکھوں میں جلن پیدا کر رہے ہیں بلکہ مسلسل ایکسپوژر سے سانس اور دل کی بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ رہا ہے۔

زیادہ تر اسٹیشنوں پر آلودگی خطرناک سطح پر
سی پی سی بی کے ’سمیر‘ ایپ کے مطابق، دہلی کے 40 میں سے 31 مانیٹرنگ اسٹیشنوں پر آلودگی ’بہت خراب‘ کی کیٹیگری میں رہی۔

نہرو نگر میں اے کیو آئی  369،منڈکا میں اے کیو آئی 387
صبح 9 بجے تک اوسط اے کیو آئی 335 رہا، جو شدید آلودگی کی نشاندہی کرتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کو بھی ہلکی دھند کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 9 اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری رہنے کا اندازہ ہے۔

اگلے تین سے چار دن بھی کوئی بڑی بہتری نہیں
ویدر فارکاسٹنگ سسٹم کے مطابق پہلے سے موجود آلودگی اگلے چند دنوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ 14 اکتوبر کے بعد سے دہلی کا اے کیو آئی مسلسل خراب، بہت خراب یا شدید کیٹیگری میں رہا ہے۔ موسم کے رخ نے آلودہ ذرات کو ہوا میں جما رکھا ہے جبکہ آلودگی کے ذرائع پر کنٹرول موثر انداز میں نظر نہیں آرہا۔

ہفتہ کی شام دہلی–این سی آر کی فضا میں: PM10 کا لیول: 275.7 μg/m³ PM2.5 کا لیول: 157.4 μg/m³ جو معیار سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔

صحت پر بڑھتا ہوا خطرہ
آلودگی کے باعث:دمہ اور سانس کے مریضوں کو شدید دشواری، آنکھوں میں جلن، گلے میں خراش، کھانسی، تھکن، گھبراہٹ اور سر درد کی شکایات میں اضافہ،پھیپھڑوں کی کارکردگی متاثر۔ حکومتی ایجنسیاں کہتی ہیں کہ بارش یا تیز ہوائیں ہی حالات میں بڑی بہتری لا سکتی ہیں، تاہم فی الحال اس کا امکان کم ہے۔

سردی نے دہلی والوں کی مشکلات مزید بڑھا دیں
آلودگی کے ساتھ سردی بھی اپنا زور دکھا رہی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں برفباری اور میدانی حصوں میں ٹھنڈی ہواؤں نے دہلی کی سردی میں اضافہ کر دیا ہے۔

  • ہواؤں کی رفتار: 10 سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ،کم از کم درجہ حرارت: 5 ڈگری سیلسیس،محکمۂ موسمیات نے آنے والے دنوں کے لیے cold wave alert بھی جاری کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Anant Singh 9 Murder Statement: اننت سنگھ کا دعویٰ، ’نتیش کمار کے لیے 9 قتل کروائے‘، باہوبلی رکن اسمبلی نے اور کیا کچھ کہا؟

بہار میں قانون ساز کونسل کے انتخابات کے درمیان جے ڈی یو کے رکن اسمبلی…

34 minutes ago

Reliance Reply To Musk: اسٹار لنک تنازع پر ریلائنس نے مسک کو دیا جواب، اسٹار لنک کا خیرمقدم ہے… ہمیں مقابلے سے کوئی ڈر نہیں ہے

گزشتہ ہفتے ایلن مسک نے ہندوستان میں اسٹارلنک کے داخلے کے معاملے پر ارب پتی…

2 hours ago

Akhilesh Yadav: لکھنؤ ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا ہے، راجناتھ سنگھ کی پریس کانفرنس پر اکھلیش کا طنز

۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ…

3 hours ago

CMRL-Exalogic Case: سی ایم آر ایل-ایکسالوجک معاملے میں پنارائی وجین کی بڑھیں مشکلیں، سپریم کورٹ کی سماعت پر سب کی نظریں

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ویجلنس اینڈ اینٹی کرپشن بیورو (وی اے سی بی) دو…

4 hours ago