قومی

Govt caps flight fares, gives IndiGo 2 days to normalise: انڈیگو ایئرلائنز بحران میں سینکڑوں پروازیں منسوخ ، حکومت کا ایکشن،سی ای او کو شوکاز نوٹس، ریفنڈ اور بیگیج کی ڈیڈلائن طے

ملک بھر کے ایئرپورٹس پر گزشتہ ایک ہفتے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ وجہ بنی انڈیگو ایئرلائنز، جس نے اچانک ہزاروں پروازیں منسوخ کر دیں۔ کئی لوگ اپنی منزل تک نہیں پہنچ پائے اور انہیں رات ایئرپورٹ پر ہی گزارنی پڑی، جس کے باعث جگہ جگہ ناراضگی اور احتجاج دیکھنے کو ملا۔

سی ای او کو شوکاز نوٹس جاری

صورتحال بگڑنے پر حکومت حرکت میں آئی اور انڈیگو کے سی ای او پیٹر ایلبرس کو شوکاز نوٹس بھیجا۔ حکومت نے 24 گھنٹوں کے اندر جواب طلب کیا ہے کہ لاکھوں مسافروں کو پریشانی میں ڈالنے کے باوجود کمپنی کے خلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے؟ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی مسافروں کو بنیادی سہولیات دینے میں پوری طرح ناکام رہی ہے۔

وزارت میں ڈیڑھ گھنٹے کی میٹنگ

انڈیگو میں  موجودہ صورت حال کے حوالے سے  ہوابازی وزارت اور انڈیگو کے اعلیٰ حکام کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے طویل میٹنگ ہوئی ،جس میں پروازوں کی منسوخی اور مسافروں کی دشواریوں پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔

ڈی جی سی اے کی ناراضگی اور سخت سوالات

ڈی جی سی اے نے بھی انڈیگو کو ’کارن بتاؤ‘ نوٹس جاری کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایئرلائن نے نئے FDTL رولز کے مطابق مناسب تیاری نہیں کی تھی۔ آپریشن میں گڑبڑی سے واضح ہے کہ پلاننگ اور مینجمنٹ میں بڑی غلطی ہوئی۔ ساتھ ہی مسافروں کو معلومات اور سہولیات نہ دینا بھی سنگین کوتاہی ہے۔

ریفنڈ اور بیگیج واپس کرنے کا حکم

سول ایوی ایشن وزارت نے انڈیگو کو ہدایت دی ہے کہ تمام زیر التوا ریفنڈ 7 دسمبر رات 8 بجے تک کلیئر کیے جائیں۔ ساتھ ہی جن مسافروں کا بیگیج الگ ہوگیا تھا، اسے 48 گھنٹے کے اندر گھر تک پہنچانے کا حکم دیا گیا ہے۔

روزانہ 500 سے زائد فلائٹس منسوخ

گزشتہ ایک ہفتے میں روزانہ 500 سے زیادہ پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ انڈیگو نے اس کی وجہ اسٹاف کی کمی اور  ڈی جی سی اےکے نئے قوانین کو بتایا تھا۔ تاہم حکومت نے حالات بہتر ہونے تک نئے رولز کی عمل آوری پر فی الحال روک لگا دی ہے تاکہ مسافروں کو جلد راحت مل سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

6 minutes ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

29 minutes ago

Saudi Arabia Flight Alert: ایئر انڈیا کی 20 اکتوبر تک پروازیں منسوخ، انڈیگو سمیت 4 ایئرلائنز متاثر

سعودی عرب میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور…

1 hour ago