قومی

Goa Night Club Fire: گووا کے نائٹ کلب میں سلنڈر دھماکہ، 23 افراد جاں بحق،وزیراعظم مودی کا اظہارافسوس، لواحقین کو معاوضے کا اعلان

گووا سے ایک دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ شمالی گووا کے ارپورہ میں ہفتہ کی رات دیر گئے ایک نائٹ کلب میں گیس سلنڈر پھٹنے سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے تباہی مچا دی۔ اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں اب تک 23 افراد جان ہلاک ہوچکے ہیں، جب کہ ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ گووا پولیس کے مطابق دھماکا رات تقریباً 1 بجے کچن ایریا کے نزدیک ہوا۔ فائر بریگیڈ نے دو گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، مگر تب تک نائٹ کلب مکمل طور پر راکھ ہو چکا تھا۔

چار سیاح بھی ہلاک

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 4 سیاح اور 19 نائٹ کلب کے ملازمین شامل ہیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ قریب رہنے والوں نے کسی دھماکے کی آواز سننے سے انکار کیا ہے۔

وزیراعظم مودی کا اظہارِ افسوس

وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ارپورہ  میں آگ لگنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے گووا کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت سے گفتگو کر کے حالات کی معلومات لی اور یقین دلایا کہ ریاستی حکومت متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔

لواحقین کے لیے 2-2 لاکھ روپے کا اعلان

وزیراعظم ریلیف فنڈ (PMNRF) سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 2-2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے پی ایم او نے باضابطہ اطلاع جاری کی ہے۔

حادثہ کیسے پیش آیا؟

ذرائع کے مطابق نائٹ کلب Birch by Romeo Lane میں اچانک سیلنڈر پھٹنے کے بعد آگ تیزی سے پھیل گئی۔ اس وقت کلب کے کئی ملازمین اور کچھ سیاح اندر موجود تھے۔ آگ اتنی شدید تھی کہ لوگوں کو نکلنے کا موقع تک نہ مل سکا۔ فائر بریگیڈ کے پہنچنے تک شعلے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے چکے تھے۔ حادثے میں تقریباً 50 افراد زخمی ہوئے جنہیں گووا میڈیکل کالج منتقل کیا گیا ہے، جہاں کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اسٹاف اور سیاح دونوں متاثر

تازہ معلومات کے مطابق اب تک 23 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کہ متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔ جان گنوانے والوں میں نائٹ کلب کا عملہ اور سیاح دونوں شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Supreme Court: بلا ٹھوس وجہ استعفیٰ دینے والے ارکان اسمبلی سے ضمنی انتخاب کا خرچ وصول کرنے کا مطالبہ، سپریم کورٹ کا نوٹس

’انتخابی اخراجات کی ضمانت‘ کا نظام شروع کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست کی ہے۔…

31 minutes ago

Saudi Arabia bows to the Houthis: حوثیوں کے سامنے سعودی عرب نے گھٹنے ٹیک دیے؟ جنگ روکنے کے لیے 1 بلین ڈالر کی پیشکش

سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور تیل کی تنصیبات پر بڑھتے ہوئے حملوں کے درمیان…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی اور لیکٹنسٹین کے شہزادے الوئس کی حیدرآباد ہاؤس میں ملاقات

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا گرمجوشی سے خیرمقدم…

2 hours ago

Iran Restarts Nuclear and Missile Program: ایران نے جوہری اور میزائل پروگرام پھر کیا شروع ، سابق امریکی جنرل کی وارننگ

سیٹلائٹ تصاویر میں ایران کی متعدد تنصیبات پر سرگرمیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ان میں…

3 hours ago

MLC Election Result: اتر پردیش، بہار سمیت 4 ریاستوں میں آج انتخابی نتائج، کس کے سر سجے گا جیت کا تاج؟

اتر پردیش میں گریجویٹ کی 5 اور اساتذہ کے انتخابی حلقوں کی 6 نشستوں سمیت…

4 hours ago