قومی

Delhi Kanjhawala Case: وزیر اعلیٰ کیجریوال کا مہلوک لڑکی کے اہل خانہ کو 10 لاکھ معاوضہ کا اعلان، کہا- بیٹی کو دلائیں گے انصاف

Arvind Kejriwal on Delhi Kanjhawala Case: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے منگل کے روز دہلی میں کئی کلو میٹر تک کار سے گھسیٹے جانے سے ہلاک ہوئی لڑکی کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ ہلاک ہوئی لڑکی کی بیمار ماں سے بات کرنے کے بعد اروند کیجریوال نے ان کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا بھی اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ مہلوک لڑکی کی ماں سے بات  کی ہے، بڑا سے بڑا وکیل کھڑا کریں گے۔ اس کی ماں کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے، ان کی بیماری کا علاج کرائیں گے۔ متاثرہ فیملی کو مستقبل میں بھی کوئی ضرورت پڑی تو ہم پوری کریں گے۔

وزیراعلیٰ کیجریوال نے محکمہ پراسیکیوشن کو بھی اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے کہ متاثرہ فیملی کو دہلی کا سب سے اچھا وکیل مہیا کرایا جائے تاکہ پولیس کی کچھ  ‘خامیاں’ ہونے پر بھی انہیں دور کیا جاسکے۔ اس درمیان، عام آدمی پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے ایف آئی آر کو ‘کمزور’ کر دیا ہے اور یہاں تک کہ ایف آئی آر درج کرنے میں 15 گھنٹے اور پوسٹ مارٹم میں 36 گھنٹے کی تاخیر کردی ہے۔

عام آدمی پارٹی کی لیڈر اور رکن اسمبلی آتشی نے الزام لگایا کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) اور دہلی پولیس کنجھاولا سانحہ کے مجرمین کو بچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں، کیونکہ وہ بی جے پی لیڈر ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ اوپر سے نیچے تک پورا پولیس محکمہ جرم کی سنگینی کے باوجود ملزمین کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Kanjhawala Case: دہلی کنجھاولا معاملے میں سامنے آئی متاثرہ لڑکی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ، آبروریزی کی تصدیق نہیں ہوئی

وہیں، دہلی پولیس کے اسپیشل سی پی ساگر پریت ہڈا نے کہا کہ سلطان پوری معاملے میں آج پوسٹ مارتم کی عارضی رپورٹ ہمیں ملی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چوٹ اور جسم کو کھینچنے کے سبب لڑکی کی موت ہوئی ہے۔ آبروریزی کی تصدیق نہیں ہے۔ پوسٹ مارٹم کی فائنل رپورٹ ہمیں جلد ملے گی۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

33 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago