بھارت ایکسپریس–
Delhi Cabinet Ministers: عام آدمی پارٹی کی لیڈرآتشی 21 ستمبرکووزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گی۔ اسی کے ساتھ اب یہ بحث بھی عروج پرہے کہ ان کے ساتھ عام آدمی پارٹی کے کون کون سے اراکین اسمبلی وزیرکے طورپرحلف لیں گے۔ کچھ ماہ کے بعد اسمبلی الیکشن ہونے کی وجہ سے اس بات پربھی زوردیا گیا ہے کہ سبھی طبقوں کے نمائندوں کوکابینہ میں شامل کیا جائے۔
اس درمیان ذرائع نے بتایا کہ دہلی میں گوپال رائے، کیلاش گہلوت، سوربھ بھاردواج اورعمران حسین ایک بارپھرکابینی وزیرکا حلف اٹھائیں گے۔ جبکہ نئے چہرے کے طورپرمکیش اہلاوت وزیربنیں گے۔ مکیش اہلاوت دلت سماج سے آتے ہیں۔ سلطان پورماجرا سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی ہیں۔ قابل ذکرہے کہ مکیش اہلاوت پہلی بارکے رکن اسمبلی ہیں۔
مکیش اہلاوت کو کیا بنایا گیا وزیر؟
اروند کیجریوال کی سبکدوش ہونے والی کابینہ میں گوپال رائے، کیلاش گہلوت، سوربھ بھردواج اورعمران حسین شامل ہیں۔ اس میں آتشی بھی اہم ذمہ داری سنبھال رہی ہیں، لیکن اب وہ اروند کیجریوال کے استعفیٰ کے بعد وزیراعلیٰ کی ذمہ داری سنبھالنے جا رہی ہیں۔ سبکدوش ہونے والی کابینہ میں کوئی دلت وزیرنہیں تھا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ راجندرپال گوتم نے ایک بیان کولے کرتنازعہ میں آنے کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
راجندرپال گوتم کے مقام پرراج کمارآنند کووزیربنایا گیا۔ تاہم لوک سبھا الیکشن سے پہلے انہوں نے وزیرعہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اس کے بعد سے اروند کیجریوال حکومت میں دلت طبقے سے کوئی وزیرنہیں تھا۔ دلت چہرے کے طور پر وشیس روی اورکلدیپ کمارکا بھی نام آیا تھا، لیکن ریس میں مکیش اہلاوت آگے نکل گئے۔
مکیش اہلاوت کا سیاسی سفر؟
لوک سبھا الیکشن کے دوران بھی شمال مغرب دہلی (نارتھ ویسٹ دہلی) سے امیدوارکے طورپرمکیش اہلاوت کا نام سرخیوں میں تھا۔ حالانکہ اتحاد کی وجہ سے یہ سیٹ کانگریس کوچلی گئی تھی۔ مکیش اہلاوت نے 2020 کے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کے امیدواررام چندر چاوڑیا کوہرایا تھا۔ تیسرے مقام پرکانگریس امیدوارجے کشن رہے تھے۔ مکیش اہلاوت کو 74,573 ووٹ ملے تھے۔ وہیں چاوڑیا کو 26,521 ووٹ اورکانگریس امیدوارجے کشن کو9,033 ووٹ ملے تھے۔
بھارت ایکسپریس–
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…