بھارت ایکسپریس۔
Delhi MCD Councilors Allowance: دہلی کے 250 کونسلروں کو ایم سی ڈی میئر شیلی اوبرائے کی قیادت میں بڑا تحفہ ملا ہے۔ کونسلروں کے اب ایوان کی میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے 25 ہزار روپئے فی میٹنگ بھتہ ملے گا۔ ابھی یہ رقم صرف تین سو روپئے فی میٹنگ تھی، جسے بڑھا کر 25 ہزار روپئے کیا گیا ہے۔ کونسلروں کا بھتہ بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے شیلی اوبرائے نے کہا کہ ابھی تک کونسلروں کو کسی بھی ایکٹ کے تحت کوئی تنخواہ نہیں ملتی ہے، اس سے انہیں آفس کے اخراجات سمیت دیگرکاموں کے لئے تھوڑی راحت ملے گی۔
اس کا اعلان کرتے ہوئے میئرشیلی اوبرائے نے کہا کہ سیوک سینٹر کے آڈیٹوریم میں ہاوس میٹنگ رکھی گئی تھی۔ جمعرات (31 اگستٰ کو ہوئی میٹنگ میں کئی اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں سے کئی تجاویز کو منظوری دی گئی ہے۔ کونسلروں کا بھتہ بڑھائے جانے سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ بھتہ کونسلروں کی پریشانی کو دھیان میں رکھ کر بڑھایا گیا ہے۔ ابھی تک کونسلروں کو ایک میٹنگ کے لئے 300 روپئے کا بھتہ دیا جاتا تھا، اس سے انہیں کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
ایک ماہ میں ایک لاکھ روپئے سے زیادہ نہیں ملے گا بھتہ
شیلی اوبرائے نے کہا کہ 300 روپئے کے ملنے والے بھتے کو بڑھا کر 25 ہزار روپئے فی میٹنگ کردیا گیا ہے۔ یہ تجویز ایم سی ڈی ہاوس کے ایوان نے پاس کردیا ہے۔ حالانکہ اس کے لئے ایک شرط رکھی گئی ہے۔ کونسلروں کو مہینے میں ایک لاکھ روپئے سے زیادہ بھتہ نہیں ملے گا۔ جب میئر شیلی اوبرائے سے سوال کیا گیا کہ کونسلروں کو بڑھے ہوئے بھتے کا فائدہ کب سے ملے گا؟ شیلی اوبرائے اس سوال کے جواب میں کہا کہ ڈی ایم سی ایکٹ کے تحت سارے آئینی ضوابط پرعمل کرتے ہوئے ہی بھتہ دیا جائے گا۔ فی الحال یہ ایوان سے منظورہوگیا ہے۔ اب یہ فائل یوڈی اور ایل جی دفتر جائے گی، وہاں سے منظوری کے بعد ہی اس کا فائدہ کونسلروں کو ملے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…