پاکستان کے خیبرپختونخوا میں پاکستانی فوج پر جمعرات کے روز دیر رات خودکش حملہ ہوا۔ اس میں 9 جوانوں کی موت ہوگئی جبکہ 17 جوان زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، خیبر پختونخوا کے بنوں علاقے میں حملہ کرنے والا خود پر بم لگاکر بائیک پرآیا تھا۔ اس نے آرمی جوان کے قافلے میں چل رہی گاڑیوں کو ٹکرماری تھی۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نے فوجی قافلے سے خود کو ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں 9 جوان شہید اور 5 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کےخاتمے کےلیے پرُعزم ہیں، بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
نگران وزیراعظم کی مذمت
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں بنوں ڈویژن میں دہشت گرد حملے میں 9 بہادر سپاہیوں کی شہادت پر افسردہ ہوں، بنوں دہشت گرد حملے میں بہت سے لوگ زخمی ہوئے۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سراسر قابل مذمت ہے ،اس کے خلاف پرعزم ہیں، میری ہمدردیاں شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…