قومی

Delhi LG Sanctions Prosecution Against Arundhati Roy: اروندھتی رائے اور شیخ شوکت حسین پر مقدمہ چلانے کے لئے ایل جی نے دی منظوری

Delhi LG Sanctions Prosecution Against Arundhati Roy: دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے کشمیر پرتبصرہ کے لئے اروندھتی رائے، شیخ شوکت حسین کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری دی ہے۔ معاملے میں میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ، دہلی کی عدالت کے 27 نومبر، 2010 کے حکم کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اروندھتی رائے اور کشمیر سینٹرل یونیورسٹی میں انٹرنیشنل لاء کے سابق پروفیسر شیخ شوکت حسین کے خلاف دہلی میں منعقدہ تقریب میں عوامی تقاریر کے لئے جرم کرنے کا پہلی نظرمیں معاملہ بنتا ہے۔ آگے کہا گیا کہ تعزیرات ہند کی دفعہ 153 اے، 153 بی اور 505 کے تحت معاملہ بنتا ہے۔

تاہم، غداری کا مقدمہ بنائے جانے کے باوجود، آئی پی سی کی دفعہ 124 اے کے تحت منظوری نہیں دی گئی ہے، جیسا کہ سپریم کورٹ نے 5 مئی 2022 کوایک اورمقدمے میں ہدایت دی تھی کہ تمام زیرالتوا مقدمات، اپیلیں اورمقدمات آئی پی سی سیکشن 124 اے (بغاوت) کے تحت چارج فریم کے سلسلے میں کارروائی کو روکا جائے گا۔ اس کے بعد، سی جے آئی کی سربراہی میں تین ججوں کی بنچ نے 12 ستمبر 2023 کو کیس کو آئینی بنچ کے پاس بھیج دیا تھا۔

دہلی پولیس نے سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت کہا تھا کہ آئی پی سی کی دفعہ 124 اے کے تحت جرم کے لئے قانونی چارہ جوئی کی منظوری کی درخواست پرفی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔ اس کیس کے دو دیگرملزمان– کشمیری علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی اوردہلی یونیورسٹی کے لیکچررسید عبدالرحمان گیلانی کیس کی سماعت کے دوران فوت ہوگئے ہیں۔

کشمیرکے سماجی کارکن سشیل پنڈت نے سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے کمیٹی (سی آرپی پی) کے بینرتلے منعقدہ اجلاس میں عوامی طور پرتقریرکرنے میں شامل مختلف اشخاص/مقررین کے خلاف، تلک مارگ کے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔ 21 اکتوبر2010 کو ایل ٹی جی آڈیٹوریم، کوپرنکس مارگ پر ”آزادی-واحد راستہ“ کے بینرتلے پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ شکایت کنندہ نے الزام لگایا تھا کہ زیربحث مسئلہ کشمیرکو ہندوستان سے علیحدہ کرنا تھا۔ یہ بھی الزام لگایا گیا کہ تقاریراشتعال انگیزنوعیت کی تھیں، جو عوام کی حفاظت اورامن کو خطرے میں ڈالنے والی تھیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

9 minutes ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

36 minutes ago

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

2 hours ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

2 hours ago