بھارت ایکسپریس۔
Delhi Indrapuri Murder Case: دہلی سے دل دہلا دینے والا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ اندراپوری علاقے میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر 11 سال کے دویانش (بٹو) کا گلا گھونٹ کرقتل کردیا اورلاش کو گھر کے بیڈ میں ہی چھپا دیا۔ حالانکہ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے 24 سال کی ملزمہ پوجا کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق، پوجا اپنے بوائے فرینڈ جتیندرکی بے وفائی سے ناراض تھی، جس کے سبب اس نے اس واردات کو انجام دیا۔ الزام ہے کہ 10 اگست کی دوپہر کو جب دویانش بٹوگھرمیں سورہا تھا، تبھی پوجا نے گلا گھونٹ کراس کا قتل کردیا۔
سال 2019 سے لیو ان ریلیشن شپ میں تھے
پوجا اور جتیندرسال 2019 سے لیوان ریلیشن شپ میں تھے۔ مبینہ طور پرجتیندر نے پوجا سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے کراس سے شادی کرے گا، لیکن 2022 میں جتیندرپوجا کو چھوڑکراپنی بیوی اور بیٹے دویانش کے ساتھ رہنے لگا تھا۔ اسی بات کو لے کرپوجا جتیندرسے ناراض تھی اوراسے سبق سکھانا چاہتی تھی۔ پولیس کے مطابق، پوجا کو لگتا تھا کہ جتیندر نے اپنے بیٹے دویانش کی وجہ سے اس سے شادی کرنے سے انکار کردیا، جس کے بعد وہ دویانش کو جتیندراورخود کے درمیان رکاوٹ ماننے لگی تھی۔
10 اگست کو ہوا تھا بچے کا قتل
پولیس کے مطابق، پوجا نے 10 اگست کو ایک کامن فرینڈ سے اندرا پوری میں جتیندر کے گھرکا پتہ پوچھا تھا۔ وہ جتیندرکے گھرپہنچی توگھرکا دروازہ کھلا تھا۔ اس وقت گھرپرکوئی نہیں تھا اورمعصوم دویانش بیڈ پرسورہا تھا۔ اسی دوران معصوم کا قتل کردیا اورلاش کو بیڈ میں چھپا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: Nuh Violence: بٹو بجرنگی کے بعد اب مونو مانیسر ہوگا گرفتار؟ پولیس افسر نے کہی یہ بڑی بات
پولیس نے کھنگالے 300 سی سی ٹی وی
پولیس نے سی سی سی ٹی کیمرے کی فوٹیج کی مدد سے پوجا کی پہچان کی۔ اس کے بعد پوجا کو ٹریس کرنے کے لئے نجف گڑھ-نانگلوئی روڈ پررنہولا، نہال وہار اوررشل گارڈن علاقے کے تقریباً 300 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کو کھنگالا گیا۔ تین دن کی سخت مشقت کے بعد ملزمہ پوجا کو بکروالا علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق، گرفتاری کے بعد پوجا نے اپنا گناہ قبول کرلیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…