قومی

Delhi Hit and Run Case: دہلی میں کار سوار اسکوٹی سوارکو ٹکر مارکر 350 میٹر تک گھسیٹا، ایک شخص ہلاک، الرٹ پولیس نے ملزمین کو کیا گرفتار

Delhi Hit and Run Case: راجدھانی دہلی میں کنجھاؤلا جیسا ہی ہٹ اینڈ رن اورڈریگ کا نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ معاملہ کیشو پورم تھانہ علاقے کا ہے، جہاں ٹاٹا جیسٹ گاڑی نے ایک اسکوٹی کو ٹکر مار دی، جس کے سبب اسکوٹی سوارایک شخص کی موت ہوگئی اور دوسرا شخص اسپتال میں داخل ہے۔ اس کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ حادثہ دیررات تقریباً 3 بجے کا ہے۔

حادثہ کے بعد اسکوٹی سوار ایک شخص سڑک پرگرگیا، جبکہ دوسرا شخص گاڑی کے بونٹ اور ونڈ شیلڈ میں پھنس گیا۔ اسکوٹی بھی گاڑی کے بمپرمیں پھنس گئی۔ کارسوارملزم اسکوٹی اور شخص کوتقریباً 350 میٹر تک گھسیٹتے رہے۔ پٹرولنگ کر رہی پی سی آر نے دیکھا تو گاڑی کا پیچھا کرکے اسے انٹرسیپٹ کیا۔ اسکوٹی سوار کیلاش بھٹناگراور سچن کھری کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے کیلاش بھٹناگر کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

تقریباً ایک منٹ کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں روڈ کے دوسری طرف 17 سیکنڈ پرایک گاڑی نظرآرہی ہیں اوراس پرلٹکا ہوا شخص بھی نظرآرہا ہے۔ ٹھیک 11 سیکنڈ بعد تقریباً 28 سیکنڈ پرپی سی آریپچھا کرتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ پی سی آر نے محض 11 سیکنڈ میں ہی گاڑی کو اوورٹیک کرکے اسے روک لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: BBC Documentary Row: جے این یو، جامعہ اور امبیڈکر یونیورسٹی کے بعد اب دہلی یونیورسٹی میں بی بی سی ڈاکیومنٹری پر ہنگامہ

ملزمین نے کی تھی بھاگنے کی کوشش

پولیس کے مطابق، گاڑی میں سوار 5 ملزمین نے بھاگنے کی کوشش کی تھی، لیکن پولیس نے 2 ملزمین پروین اوردویانش کوگرفتارکرلیا۔ بعد میں چھاپہ مار کرباقی تین ملزمین ہرش مدگل، اوم بھاردواج اور دیوانش کو بھی پولیس نے دبوچ لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسکوٹی سوار دونوں شخص گارمینٹ کی فیکٹری میں کام کرتے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے ملزمین طالب علم ہیں۔ سبھی نے حادثہ کے دوران شراب پی ہوئی تھی۔ کیلاش بھٹناگر گاڑی کے بونٹ اور ونڈ شیلڈ میں پھنسا تھا، جس کی موت ہوئی ہے۔

 -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

2 hours ago