عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ کے لیے مشکلات کم ہونے کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کو شراب گھوٹالہ کیس میں سنجے سنگھ کی ریمانڈ اور گرفتاری پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھاہے۔ جسٹس سوارن کانت شرما کی بنچ نے دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ عدالت میں ای ڈی کی طرف سے پیش ہوئے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے کہا کہ انہیں قانون کے مطابق تحقیقات کے بعد قانونی عمل کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ ای ڈی کے وکیل نے کہا، ‘تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ سنجے سنگھ بھی دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالے کی سازش کا حصہ تھے۔ سنجے سنگھ دنیش اروڑہ اور امیت اروڑہ کے قریب تھے۔ سنجے سنگھ بھی رشوت لینے کا حصہ تھے، انہوں نے 2 کروڑ روپے لیے تھے۔اس کے ثبوت ہیں اور اسی ثبوت کی بنیاد پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
قبل ازیں جرح کے دوران سنجے سنگھ کی جانب سے عدالت میں پیش ہونے والے سینئر وکیل وکرم چودھری نے کہا کہ ملک کی ایک نامور شخصیت کو بغیر کسی کارروائی کے گرفتار کیا گیا ہے۔ سنجے سنگھ کی جانب سے ان کے وکیل نے کہا کہ ‘ایک سال سے زیادہ ہو گیا ہے لیکن اب تک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مجھے کبھی نہیں بلایا’۔اوراچانک سے گرفتار کرلیا گیا۔
ای ڈی کی جانب سے اے ایس جی ایس وی راجو نے کہا کہ اس نے منی لانڈرنگ کیس میں ان کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی سنجے سنگھ کی درخواست کی مخالفت کی اور کہاکہ درخواست بے بنیاد ہے۔ سنجے سنگھ کے کسی بھی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔ درخواست خارج کی جائے۔چونکہ سنجے سنگھ ایک بااثر آدمی ہیں۔ اس لیے خوف کی وجہ سے دنیش اروڑہ نے اپنے پہلے بیانات میں سنجے سنگھ کا نام نہیں لیا تھا لیکن بعد میں انہوں نے سنجے سنگھ کا نام لیا اور اپنے کردار کے بارے میں بتایا۔
دنیش اروڑہ کے اصل بیان کی تصویر جو ای ڈی کے دفتر میں تھی سنجے سنگھ کے ساتھ پائی گئی ہے۔ سنجے سنگھ کے گھر پر چھاپے کےدوران ان کے گھر سے 3 صفحات پر مشتمل ایک دستاویز ملی جو گرفتاری کے میمو میں بھی شامل ہے۔سنجے سنگھ کے خلاف براہ راست رشوت کی رقم لینے کا مقدمہ بنایا گیا ہے۔منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کے تحت مقدمہ بنایا گیا ہے۔اوراس کیلئے بہت ثبوت ہیں ۔ عدالت نے دونوں فریق کو سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…