قومی

بارہمولہ کے ایم پی انجینئررشید کو دہلی ہائی کورٹ سے بڑی راحت، 15 دن جیل سے رہیں گے باہر، جانئے پوری تفصیل

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے پیرکے روزجیل میں بند بارہمولہ کے رکن پارلیمنٹ عبدالراشد شیخ عرف انجینئررشید کو2 جون تک عبوری ضمانت دے دی ہے۔ اب وہ تقریباً 15 دن تک جیل سے باہررہیں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ عدالت نے انجینئررشید کواپنے والد کی تدفین اورآخری رسوم میں شامل ہونے کے لئے عبوری ضمانت دی ہے۔

دراصل، انجینئررشید ابھی ٹیررفنڈنگ کے الزام میں جیل میں بند ہیں۔ ان کے والد کا دہلی کے ایمس میں انتقال ہوگیا ہے۔ اس لئے رکن پارلیمنٹ نے ہائی کورٹ سے اپنے والد کے آخری رسوم میں شامل ہونے کے لئے عبوری ضمانت دینے کی اپیل کی۔ عبوری ضمانت عرضی پرجسٹس پرتبھا سنگھ اورجسٹس مدھوجین کی بینچ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے 2 جون تک عبوری ضمانت پران کی رہائی کی اجازت دے دی۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ عبوری ضمانت کے دوران انجینئررشید کے ساتھ ہمیشہ سادے کپڑوں میں کم ازکم 2 پولیس افسرموجود رہیں گے۔

ہائی کورٹ نے ضمانت کی شرائط میں کی تبدیلی

 دہلی ہائی کورٹ نے 5 مئی کوانجینئررشید کی ضمانت کی شرائط میں تبدیلی کی تاکہ وہ دہلی میں اپنے والد سے ملاقات کرسکیں۔ 17 اور18 مئی کی درمیانی شب ان کے والد کی حالت مزید خراب ہوگئی، جس کے بعد پیر(18 مئی) کی صبح ان کا انتقال ہوگیا۔ عدالت نے اب انجینئررشید کوان کے والد کے آخری رسوم میں شامل ہونے کے لئے 2 جون تک کی عبوری ضمانت دے دی ہے۔

الگ الگ دفعات کے تحت الزام ہوئے تھے طے

دہلی کی پٹیالہ ہاوس کورٹ واقع اسپیشل این آئی اے کورٹ نے مارچ 2022 میں انجینئررشید کے خلاف انڈین پینل کوڈ اوریواے پی اے کی الگ الگ دفعات کے تحت الزامات طے کئے تھے، جن میں مجرمانہ سازش، ریاست کے خلاف جنگ چھیڑنا اوردہشت گردی کی فنڈنگ ​​شامل ہے۔ انہوں نے اس حکم کوہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ 28 اپریل کوانجینئررشید کوہائی کورٹ نے سری نگرمیں اپنے بیماروالد سے ملنے کے لیے عبوری ضمانت دی تھی۔ تاہم، ان کی بگڑتی ہوئی صحت کی وجہ سے ان کے والد کوہوائی جہازسے دہلی کے ایمس لے جایا گیا، جہاں آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔

انجینئررشید نے لوک سبھا میں عمرعبداللہ کو ہرایا

واضح رہے کہ انجینئررشید ابھی غیرقانونی سرگرمیوں روک تھام ایکٹ (یواے پی اے) کے تحت ٹیررفنڈنگ معاملے میں ملزم کے طورپرجیل میں بند ہیں۔ انہیں 2019 میں گرفتارکیا گیا تھا اور تب سے وہ جیل میں ہیں۔ انجینئررشید 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں جموں وکشمیرکے موجودہ وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کو2 لاکھ روپئے سے زیادہ ووٹوں سے ہراکربارہمولہ لوک سبھا سیٹ جیتی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

7 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

9 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

9 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

10 hours ago