قومی

Delhi Election 2025: امت شاہ نے جاری کیا بی جے پی کا منشور، کہا-جو وعدہ کرتے ہیں ہم اسے پورا کرتے ہیں

Delhi Election 2025: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ (25 جنوری) کو دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی کے منشور کا تیسرا حصہ جاری کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ہم جو بھی وعدہ کرتے ہیں اسے پورا کرتے ہیں، دوسروں کی طرح صرف وعدے نہیں کرتے۔

اس دوران امت شاہ نے کہا کہ ”آج میں دہلی انتخابات کے لیے بی جے پی کی قرارداد کا آخری حصہ پیش کر رہا ہوں۔ میں کسی اور پارٹی کا نام نہیں لوں گا۔ ہماری پارٹی جو وعدے کرتی ہے اسے پورا کرتی ہے۔ ہم صرف کسی سے وعدے نہیں کرتے۔ ہم نے بہت سے لوگوں سے تجاویز مانگی تھیں جس کے بعد یہ تیار کیا گیا ہے۔ کیجریوال دہلی کے لوگوں سے وعدے کرتے ہیں اور پھر انہیں پورا نہیں کرتے اور بھولا سا چہرہ لے کر واپس آجاتے ہیں۔“

کمبھ میں ڈبکی لگائیں

امت شاہ نے مزید کہا کہ  ”کیجریوال کہتے تھے کہ ہمارا کوئی وزیر بنگلہ نہیں لے گا۔ آج دیکھو انہوں نے شیشے کا محل بنایا ہے۔ آپ نے مندر کو بھی نہیں بخشا۔ ہمارے سکولوں کو بھی نہیں بخشا گیا۔ شراب کا گھپلہ کیا۔ کیجریوال جی، یمنا میں ڈبکی لگا کر دکھائیں، ورنہ کمبھ جا کر گنگا میں ڈبکی لگا لیں۔“

یہ بھی پڑھیں- Delhi Assembly Election 2025: دہلی میں عام آدمی پارٹی صرف کانگریس ہرا سکتی ہے… رکن پارلیمنٹ پپویادو نے بی جے پی سے متعلق کہی یہ بڑی بات

محلہ کلینک کا فراڈ

دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے دہلی کے لوگوں کو محلہ کلینک کی جھوٹی امید دے کر ایک جدید اسپتال تک نہیں دیا۔ آپ صرف بیل پر باہر ہو، آپ نے کچرے کا پہاڑ دیکھا ہو گا، اس کے بارے میں کچھ نہیں کیا گیا۔ دہلی کے لوگ بہت پریشان ہیں۔ آپ نے 8 لاکھ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اتنی بڑی کرپشن دہلی میں کبھی نہیں ہوئی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Union Home Minister Amit Shah: پنجاب میں منشیات اور گینگسٹر ازم پر گھری ’عآپ‘ حکومت، وزیر داخلہ امت شاہ نے قانون و انتظام پر اٹھائے سوالات

پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…

27 minutes ago

IND vs ZIM Series: صرف 133 رنز کی دوری، ٹوٹ جائے گا دنیا بھر کا ریکارڈ! اسمرتی مندھانا کے تاریخی کارنامے پر سب کی نظریں

بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133…

27 minutes ago

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

1 hour ago

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

2 hours ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

2 hours ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

3 hours ago