بھارت ایکسپریس۔
Delhi Congress Candidates List 2025: دہلی اسمبلی الیکشن سے متعلق کانگریس کے امیدواروں کی پہلی فہرست اس ہفتے جاری ہوسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق، آئندہ دوسے تین دن میں کانگریس الیکشن کمیٹی کی میٹنگ ہوسکتی ہے، جس میں تقریباً دودرجن امیدواروں کے نام پرمہرلگ سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق، اپنی پہلی لسٹ میں کانگریس الکا لانبا کونئی دہلی سے، ریاستی صدردیویندریادوکوبادلی سے، سندیپ دکشت کوبابرپور سے، ہارون یوسف کوبلیماران سے امیدواربنایا جاسکتا ہے۔ ابھیشیک دت کوکستوربا نگرسے، مدت اگروال کوچاندنی چوک سے، روہت چودھری کونانگلوئی سے، علی مہدی کومصطفیٰ آباد سے ٹکٹ دیا جاسکتا ہے۔ اوکھلا اسمبلی حلقہ سے سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان کی بیٹی اریبہ خان یا سابق رکن اسمبلی پرویزہاشمی کی بہواورسابق کونسلرعشرت جہاں کوٹکٹ مل سکتا ہے۔ یہاں پرٹکٹ آصف محمد خان اورپرویزہاشمی دونوں خاندانوں کے لئے کافی اہم مانا جا رہا ہے کیونکہ دونوں اپنی طاقت دکھانے کے لئے سخت جدوجہد کررہے ہیں۔ حالانکہ کانگریس سے پرویزعالم خان، عارفہ خان، زیبا خان سمیت درجن بھر سے زیادہ دعویدار ہیں، لیکن ابھی معاملہ دونوں سینئرلیڈران کے درمیان سمٹ گیا ہے۔
اسمبلی الیکشن اپنے دم پرلڑے گی کانگریس
واضح رہے کہ کانگریس نے دہلی اسمبلی الیکشن اکیلے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی عام آدمی پارٹی کے ساتھ یہاں الائنس نہیں کرے گی۔ انڈیا الائنس میں شامل دونوں پارٹیوں نے دہلی میں الگ الگ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آپ کوبتا دیں کہ لوک سبھا الیکشن 2024 میں دونوں پارٹیوں نے دہلی اورہریانہ میں الائنس کیا تھا، لیکن پنجاب میں دونوں الگ الگ لڑی تھیں۔ دہلی میں الائنس کو کوئی فائدہ نہیں ہوا تھا اور بی جے پی سبھی ساتوں سیٹوں پرجیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔
عام آدمی پارٹی نے جاری کی دو فہرست
آپ کو بتادیں کہ عام آدمی پارٹی نے دہلی اسمبلی الیکشن کے مدنظراپنی دوفہرست جاری کردی ہیں۔ ان میں پارٹی نے اب تک کل 31 امیدواروں کے نام کا اعلان کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے پہلی فہرست میں 11 اوردوسری فہرست میں 20 امیدواروں کوانتخابی میدان میں اتارا ہے۔ اس فہرست میں پٹپڑگنج کے رکن اسمبلی اورسابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کی جگہ اودھ اوجھا کوٹکٹ دیا گیا ہے۔ وہیں مصطفیٰ آباد کے رکن اسمبلی حاجی محمد یونس کا ٹکٹ کاٹ دیا گیا ہے اوران کی جگہ عادل احمد خان کوامیدواربنایا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے کانگریس اوربی جے پی سے آنے والے لیڈران پربھروسہ جتایا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان اور چین نے سرحد پار تعاون کو بڑھانے کے لیے اہم اقدامات کرنے کا…
واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا…
مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اقلیتی اداروں سے این ای پی 2020 کے نفاذ…
امت شاہ نے کہا کہ میرا ویڈیو الیکشن کے دوران ایڈٹ کر کے پھیلایا گیا۔…
اشون نے ہندوستان کے لیے 116 ون ڈے میچ بھی کھیلے، 156 وکٹیں حاصل کیں،…
کانگریس لیڈر کھرگے نے کہا کہ اگر پی ایم مودی کو امبیڈکر جی سے محبت…