دہلی اسمبلی سیشن کے دوران دوسرے دن کی ابتدا ہنگامے کے ساتھ ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ایوان میں اپنا موقف رکھتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی حکومت پوری زندگی نہیں رہے گی۔ کل مرکز میں ہماری حکومت ہوسکتی ہے۔ ہم منتخب حکومت کا احترام کرتے ہیں۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ یہ ایک جاگیردارانہ ذہنیت ہے کہ غریبوں کو آگے نہیں بڑھنے دینا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر صاحب کہہ رہے ہیں کہ ملک میں ہی ٹریننگ کروا لو، کیوں کروا لیں؟ ہم کسی سے کم ہیں کیا، غریب کے بچے کو اچھی تعلیم نہیں دلا سکتے کیا؟ دہلی کے عوام کا پیسہ ہے، ہم تو ایسے ہی کریں گے، سوال یہ ہے کہ ایسا کہنے والا ایل جی کون ہے؟ کون ہیں ایل جی؟ بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ… کون ہے ایل جی، جو ہمارے سر پرآکربیٹھ گیا ہے۔
مرکز میں کل ہماری بھی حکومت ہوسکتی ہے: کیجریوال
میری خواہش تھی کہ بی جے پی کے اراکین اسمبلی بھی میرے ساتھ میٹنگ میں موجود ہوتے۔ دنیا میں کچھ بھی مستقل نہیں ہے۔ کوئی اگر یہ سوچے کہ آج ہماری حکومت ہے، ہمیشہ ہماری رہے گی، تو ایسا نہیں ہے۔ مرکز میں ان کی حکومت ہے، ان کے ایل جی ہیں۔ کل ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ مرکز میں ہماری حکومت ہو، دہلی میں ہمارے ایل جی ہوں… ہوسکتا ہے کہ دہلی میں کانگریس، بی جے پی یا ہماری حکومت ہو۔ ہم یقینی بنائیں گے کہ ہمارا ایل جی ایسے پریشان نہ کرے۔ ہم منتخب حکومت کا احترام کرتے ہیں۔
ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ ہماری حکومت کو کام نہ کرنے دیں۔
دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال نے اسمبلی میں کہا کہ حکومتیں تو بدلتی رہتی ہیں۔ ہمیشہ کسی ایک کی حکومت نہیں ہوسکتی۔ ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ کل دہلی میں ہماری حکومت نہ ہو۔ ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ کل مرکز میں ہماری حکومت ہو اوردہلی میں ہمارے ایل جی ہوں۔ تو ایسا نہیں کرنا چاہئے کہ ہم حکومتوں کو کام ہی نہ کرنے دیں۔
دہلی کے ہربچے کو اچھی تعلیم دینا چاہتا ہوں: کیجریوال
اروند کیجریوال نے کہا کہ حکومتیں بدلتی رہتی ہیں۔ ہمیشہ کسی ایک کی حکومت نہیں ہوسکتی۔ ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ کل کو دہلی میں ہماری حکومت نہ ہو اور ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ کل کو مرکز میں ہماری حکومت ہو اور دہلی میں ہمارے ایل جی ہوں۔ تو ایسا نہیں کرنا چاہئے کہ ہم حکومتوں کو کام ہی نہ کرنے دیں۔ جتنی اچھی تعلیم میں ہرشتا اورپلکت (اپنے دونوں بچوں کا نام لیتے ہوئے) کو دی ہے، اتنی اچھی تعلیم دہلی کے ہربچے کو دینا چاہتا ہوں۔ اساتذہ کو موٹیویٹ کرنے کے لئے اورکیپسٹی بڑھانے کے لئے ملک وبیرون ملک میں ٹریننگ دلوائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Allahabad High Court orders to School Fees: الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، کورنا بحران میں اسکولی بچوں کی فیس واپسی کا حکم
ایل جی صاحب کی نیت ہی خراب: کیجریوال
30 اساتذہ کو ٹریننگ کے لئے فن لینڈ جانا تھا۔ وزیراعلیٰ اور وزیرتعلیم نے فیصلہ کرلیا، لیکن یہاں پرعجیب جمہوریت ہے، ساری فائل ایل جی کے پاس جاتی ہیں۔ ایل جی صاحب نے دو باراعتراض (آبجیکشن) کیا، اس کا مطلب آپ کی نیت خراب ہے۔ بار بار اعتراض کا مطلب یہی ہوتا ہے کہ نیت خراب ہے اور اساتذہ کو ٹریننگ کے لئے آپ بیرون ملک جاتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے۔
-بھارت ایکسپریس
بھارت لٹریچر فیسٹیول متنوع نقطہ نظر کو پورا کرنے اور تمام شعبوں میں تعاون کو…
سنبھل میں واقع شری کلکی دھام کے پیٹھادھیشور اور شری کلکی فاؤنڈیشن کے بانی آچاریہ…
کانفرنس کا اختتام 29 جنوری 2025 کو صبح 11:00 بجے کے اجلاس کے ساتھ ہوگا۔…
اس سال، CEOSpeak کا اہتمام نئی دہلی ورلڈ بک فیئر 2025 کے ساتھ کیا جا…
جیو فون سروس کی جانب سے یوم جمہوریہ پر JioSoundPay سروس شروع کیا جائے گا۔…
حزب اختلاف کے ممبران پارلیمنٹ نے دعویٰ کیا کہ 24 اور 25 تاریخ کو میٹنگ…