جیو فون سروس کی جانب سے یوم جمہوریہ پر JioSoundPay سروس شروع کیا جائے گا۔ یہ سہولت JioBharat فون پر تاحیات مفت دستیاب ہوگی۔ دراصل، UPI ادائیگی کے الرٹس بغیر کسی ساؤنڈ باکس کے JioSoundPay سے موصول کیے جا سکتے ہیں۔ یہ ہندوستان میں کسی بھی موبائل فون پر دستیاب اپنی نوعیت کی پہلی سہولت ہے۔ ملک کے 5 کروڑ سے زیادہ چھوٹے کاروباریوں اور چھوٹے تاجروں کو اس سے براہ راست فائدہ پہنچے گا۔
کمپنی کے مطابق JioSoundPay ایک بے مثال اختراع ہے۔ جو ہر UPI ادائیگی کے لیے فوری، کثیر لسانی آڈیو الرٹ پیغام دے گا۔ جس کی وجہ سے چھوٹے سے چھوٹے کرانہ کی دکانوں، سبزی فروشوں اور سڑک کنارے کھانے پینے کے دکانداروں کے لیے بھی کاروبار کرنا آسان ہو جائے گا۔ موجودہ چھوٹے اور مائیکرو مرچنٹس ساؤنڈ باکس کے لیے تقریباً 125 روپے ماہانہ ادا کرتے ہیں۔ اب اس سروس کو JioSoundPay پر مفت دستیاب ہونے کے ساتھ، JioBharat فون استعمال کرنے والے سالانہ 1,500 روپے تک کی بچت کر سکیں گے۔
JioBharat فون کو تقریباً ایک سال قبل لانچ کیا گیا تھا اور اسے دنیا کا سب سے سستا 4G فون مانا جاتا ہے، جس کی قیمت صرف 699 روپے ہے۔ اس طرح سے کوئی بھی تاجر نیا JioBharat فون خرید سکتا ہے اور فون کی پوری قیمت صرف 6 ماہ میں وصول کر سکتا ہے۔ جمہوریہ ہند کے 75 سال منانے کے لیےJio نے JioSoundPay پر جدید موسیقی کے ساتھ وندے ماترم کی دھنیں متعارف کرائی ہیں۔
بھارت ایکسپریس
این ویڈیا کے سابق سربراہ نے بورڈ کی آزادانہ تحقیقات میں تعاون کا یقین دلایا،…
وزیراعظم مودی نے اہم معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں مضبوط سپلائی چین قائم…
کواڈ کا قیام 2007 میں عمل میں آیا تھا، جبکہ 2017 میں اس کے درمیان…
منیلا میں کواڈ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس شہر کے ساتھ…
سرمایہ کاروں کو ہر ہفتے 6 سے 11 فیصد منافع دینے کا لالچ دے کر…
چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے راہل گاندھی اور دیگر درخواست گزاروں…