-بھارت ایکسپریس
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے۔
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف اوپیندر رائے نے منگل کو جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران اوپیندر رائے نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کو یکم فروری کو لانچ ہونے والے نیوز چینل ‘بھارت ایکسپریس’ کے مقاصد ‘سچائی، ہمت، لگن’ کے بارے میں آگاہ کیا اور بھارت ایکسپریس نیوز چینل کا وژن دستاویز پیش کیا۔ اس کے علاوہ اپنی کتابیں ’ہستکشیپ‘ اور ’نظریہ‘ کی کاپیاں پیش کیں اور انہیں چینل کے لانچنگ پروگرام میں آنے کی دعوت بھی دی۔
سینئر صحافی اوپیندر رائے نے ٹوئٹ کرکے کہا، ‘جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جی سے ملاقات کا موقع ملا۔ اس دوران میں نے انہیں ‘بھارت ایکسپریس’ کا وژن دستاویز پیش کیا اوراپنی کتابیں ’ہستکشیپ‘ اور’نظریہ‘ کی کاپیاں پیش کیں اور انہیں چینل کے لانچنگ پروگرام میں بطور مہمان مدعو بھی کیا’۔
اس سے قبل، بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندر رائے نے پیر کے روز مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کے دوران سینئر صحافی اوپیندر رائے نے جلد لانچ ہونے جا رہے بھارت ایکسپریس نیوز چینل کا وژن دستاویز بھی پیش کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے چینل کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندر رائے نے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے بھی ملاقات کی تھی اور انہیں ‘بھارت ایکسپریس’ نیوز چینل کے افتتاحی تقریب کے لئے مدعو کیا تھا۔ سینئر صحافی اوپیندر رائے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، ملک کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ سینئر صحافی اوپیندر رائے کی قیادت میں جلد ہی بھارت ایکسپریس نیوز چینل لانچ ہونے جا رہا ہے۔ اوپیندر رائے صحافت کی دنیا کا جانا پہچانا نام ہیں اور اب ان کے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربوں کی جھلک ‘بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک’ کے ذریعہ دیکھنے کو ملے گی۔ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اردو، ہندی اور انگریزی میں عوام تک خبریں پہنچائے گا۔
-بھارت ایکسپریس
فوج کے ترجمان کے مطابق، دونوں اعلیٰ فوجی افسران کے علاوہ وفد کے 12 ارکان…
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…
انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے امریکہ…