-بھارت ایکسپریس
عام خیال ہے کہ بالی ووڈ میں جگہ بنانا تو دور کام پانے تک کے لئے گاڈ فادر کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن کچھ ایسے بھی فنکار ہوتے ہیں، جو پہلی ہی کوشش میں خود کو ثابت کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک نام ہے جتن سرین کا۔ جتن سرین نے بنگلہ دیش کی ہولیے آرٹسن بیکری پر ہوئے دہشت گردانہ حملے پرمبنی فلم ’فراز‘ سے ڈیبیو کیا ہے۔
بڑے چہروں کے ساتھ کیا ڈیبیو
جتن کے ساتھ فلم کی اسٹار کاسٹ میں شامل دیگر فنکاروں میں پریش راول کے بیٹے آدتیہ راول اور ششی کپور کے پوتے جہان کپور بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جوہی ببر، پالک لالوانی اورعامرعلی بھی اس فلم میں نظرآئیں گے۔ بڑے چہروں کے ساتھ اپنی پہلی فلم کو لے کر پُرجوش جتن سرین کہتے ہیں کہ انہوں نے دو سال پہلے ممبئی جاکراپنی قسمت آزمانے کی کوشش کی۔ کئی جگہ دیئے گئے آڈیشن کے بعد اس فلم کو بنا رہے ہنسل مہتہ ٹیم سے وابستہ مکیش چھابرا نے انہیں بلا لیا اور ایک ہفتے کے اندر ہی فلم کے لئے منتخب کرلیا گیا۔
اسکول کے وقت سے تھی اداکار بننے کی خواہش
جتن کہتے ہیں کہ وہ اسکول کے دنوں سے ہی اداکار بننے کی خواہش رکھتے تھے۔ والد کلدیپ سرین نیشنل اسکول آف ڈرامہ سے فن کے کرتب سیکھنے کے بعد خود کوایک کامیاب فنکار کے طور پر منوایا تھا، اس لیے انہیں دیکھتے ہی فنکار بننے کی خواہش زور پکڑنے لگی۔ دہلی کے رہنے والے جتن نے اسکول ختم کرنے کے بعد انجینئر بننے کی پڑھائی شروع کی۔ تاہم قسمت کو تو کچھ اور ہی منظورتھا۔ جتن نے پڑھائی بیچ میں ہی چھوڑ دی اور ہریانہ کے سرکاری ایکٹنگ اسکول میں داخلہ لے لیا۔ جہاں 2015 سے پانچ سال تک اداکاری کے گرسیکھے۔
فلم میں دہشت گرد بنے ہیں جتن
بنگلہ دیش میں اسلام کے نام پر بندوق تھامنے والے پانچ پڑھے لکھے نوجوانون نے 2016 میں بڑی تعداد میں بے گناہوں کا قتل کردیا گیا تھا۔ اس دوران صرف مسلم لوگوں کو وہاں سے جانے دیا گیا۔ دہشت گردوں نے اسلام کے نام پر ان تینون کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ جتن ان میں سے ایک دہشت گرد کے کردار میں ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
کھرگے نے کہا کہ جھارکھنڈ میں پی ایم مودی کی تقریر ایک جملہ ہے۔ ان…
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…
یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…
قرآن کانفرنس میں احکام قرآن کی خلاف ورزی کیوں ؟ کیا مراقبہ کے لحاظ سے…
سی ایم ای پونے، 1943 میں قائم ایک باوقار ملٹری انسٹی ٹیوٹ، اس منفرد تقریب…
نیشنلسٹ موومنٹ کے رہنما دیولت باہسیلی نے کہا کہ "اگر دہشت گردی کا خاتمہ ہو…