قومی

دہلی میں عام آدمی پارٹی کوہوسکتا ہے بڑا نقصان! اسپیکر رام نواس گوئل نے انتخابی سیاست سے ریٹئرمنٹ کا اعلان کردیا

دہلی اسمبلی کے اسپیکراورعام آدمی پارٹی کے سینئررکن اسمبلی رام نواس گوئل نے انتخابی سیاست سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا ہے۔ رام نواس گوئل نے اس سے متعلق عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینراروند کیجریوال کو خط لکھ کر کہا کہ وہ اب اپنی عمر کے سبب انتخابی سیاست سے دور رہنا چاہیں گے، لیکن پارٹی کی خدمت کرنا جاری رکھیں گے۔

کیجریوال کو خط لکھ کہی یہ بڑی بات

پارٹی سربراہ اروند کیجریوال کو لکھے گئے خط میں رام نواس گوئل نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں سے شاہدرہ اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی اوراسمبلی اسپیکرکے طور پر میں نے اپنی ذمہ داری کوبہترطریقے سے نبھایا ہے۔ آپ نے مجھے ہمیشہ بہت عزت دی ہے، جس کے لئے ہمیشہ آپ سبھی کا شکرگزار رہوں گا۔ پارٹی اورسبھی اراکین اسمبلی نے بھی مجھے بہت عزت دی ہے، اس کے لئے میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اپنی آمدنی کی وجہ سے خود انتخابی سیاست سے الگ کرنا چاہتا ہوں۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں عام آدمی پارٹی میں رہ کرتن من دھن سے خدمت کرتا رہوں گا۔ آپ کے ذریعہ جو بھی ذمہ داری مجھے سونپی جائے گی، اس کو نبھانے کی کوشش کروں گا۔

فروری 2015 سے اسپیکرہیں رام نواس گوئل

عام آدمی پارٹی کے نیشنل کنوینراروند کیجریوال کولکھے گئے خط میں 76 سالہ رام نواس گوئل نے پارٹی کے تئیں اپنے عزم کودہرایا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ اپنی اگلی ذمہ داری کے لئے تیارہیں۔ واضح رہے کہ رام نواس گوئل شاہدرہ سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی ہیں۔ وہ فروری 2015 سے مسلسل دہلی کے اسپیکرہیں۔

کیجریوال نے کی اسپیکرکی تعریف

اسپیکرکے خط پرردعمل کا اظہارکرتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا کہ رام نواس گوئل جی کا انتخابی سیاست سے الگ ہونے کا فیصلہ ہم سبھی کے لئے ایک جذباتی لمحہ ہے۔ ان کی رہنمائی نے سالوں تک ہمیں ایوان کے اندراورباہرصحیح سمت دکھائی ہے۔ اپنی بڑھتی ہوئی عمر اورصحت کے سبب انہوں نے حال ہی میں ابھی کچھ دن پہلے ہی انتخابی سیاست سے الگ ہونے کی اپنی خواہش ظاہرکی تھی۔ ان کے فیصلے کا ہم احترام کرتے ہیں۔ گوئل صاحب ہماری فیملی کے سرپرست تھے، ہیں اورہمیشہ رہیں گے۔ پارٹی کوان کے تجربے اورخدمات کی مستقبل میں بھی ہمیشہ ضرورت رہے گی۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

FIR Against Rahul Gandhi: راہل گاندھی کے ‘انڈین اسٹیٹ’ بیان پر آسام میں غیر ضمانتی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج

آسام کے گوہاٹی کے پان بازار پولیس اسٹیشن میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک…

11 minutes ago

جماعت اسلامی ہند نے وقف (ترمیمی) بل 2024 سے متعلق 65 سوالات کے جوابات جے پی سی کو سونپے

جماعت اسلامی ہند نے جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی ( جے پی سی ) کی طرف سےاوقاف…

24 minutes ago

Uttar Pradesh: کمبھ میں وی آئی پی کو اہمیت دینے پر اکھلیش یادو نے اٹھائے سوال، عقیدت مندوں سے کیا یہ مطالبہ

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور ریاست کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے…

41 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: سنجے سنگھ نےعام آدمی پارٹی کی پریس کانفرنس کو روکے جانے کا لگایا الزام

دہلی اسمبلی کے انتخابات 5 فروری کو ایک ہی مرحلے میں ہوں گے اور ووٹوں…

59 minutes ago

White Tshirt Movement: راہل گاندھی نے کہا-مرکزی حکومت نے غریبوں سے منہ موڑ لیا ہے، شروع کیا وائٹ ٹی شرٹ موومنٹ

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کو مودی حکومت پر حملہ بولا۔…

1 hour ago