قومی

Delhi Assembly Election 2025: عام آدمی پارٹی کے 40 اسٹار کمپینرز میں صرف ایک مسلم نام شامل، چودھری متین احمد، شعیب اقبال اور امانت اللہ خان پر اروندکیجریوال نے نہیں کیا بھروسہ

نئی دہلی: دہلی اسمبلی الیکشن 2025 کے لئے عام آدم یپارٹی نے 40 اسٹارکمپینرزکی فہرست جاری کی ہے۔ پارٹی کے نیشنل کنوینراروند کیجریوال، ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال، دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی اورپنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت سنگھ مان کوشامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تمام وزرا کے ساتھ پارٹی کے سینئرلیڈران اورکئی اراکین اسمبلی کوجگہ دی گئی ہے۔ تاہم ان 40 اسٹارکمپینرزکی فہرست میں مسلم طبقے کے سینئرلیڈران کونظرانداز کردیا گیا ہے۔ اس فہرست میں صرف دہلی حکومت میں وزیرعمران حسین کوجگہ دی گئی ہے۔

عام آدمی پارٹی میں کئی سینئرمسلم لیڈران اوراراکین اسمبلی ہیں، جن پراروند کیجریوال نے بھروسہ نہیں جتایا ہے۔ اوکھلا کے رکن اسمبلی اوردہلی وقف بورڈ کے سابق چیئرمین امانت اللہ خان کوبھی جگہ نہیں دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سیلم پورسے عام آدمی پارٹی کے موجودہ امیدوارچودھری زبیراحمد کے والد کانگریس کے سینئرلیڈراورسابق رکن اسمبلی (اب عام آدمی پارٹی میں) چودھری متین احمد کوبھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مٹیا محل کے موجودہ رکن اسمبلی اورسینئرلیڈرحاجی شعیب اقبال (موجودہ امیدوارآل محمد اقبال کے والد) جیسے لیڈران کوجگہ نہیں دی گئی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے اسٹارکمپینرزکودیکھنے کے بعد یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ اروند کیجریوال نے مسلم لیڈران کو زیادہ اہمیت نہیں دی ہے اورصرف برائے نام عمران حسین کا نام شامل کیا گیا ہے۔

عام آدمی پارٹی نے اسٹار مہم چلانے والوں کی فہرست جاری کی

پارٹی کے قومی کنوینراوردہلی کے سابق وزیراعلی اروند کیجریوال، دہلی کی موجودہ وزیراعلیٰ آتشی، اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال، پنجاب کے وزیراعلی بھگونت مان، دہلی حکومت کے وزراء سوربھ بھردواج، گوپال رائے، عمران حسین، راجیہ سبھا اراکین پارلیمنٹ سنجے سنگھ، راگھوچڈھا اورہربھجن سنگھ (سابق ہندوستانی کرکٹر) کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹرسندیپ پاٹھک، این ڈی گپتا، پنکج گپتا، اودھ اوجھا، مکیش اہلاوت، امن اروڑا، ہرپال سنگھ چیما، رام نواس گوئل، دلیپ پانڈے، سشیل گپتا، راکھی بڈلان، گلاب سنگھ، شیلی اوبرائے اوردیگرکے نام شامل ہیں۔

ووٹنگ 5 فروری کو ہوگی

قابل ذکرہے کہ دہلی میں 70 اسمبلی سیٹوں کے لیے ایک ہی مرحلے میں 5 فروری کو انتخابات ہوں گے اورنتائج کا اعلان 8 فروری کو کیا جائے گا۔ عام آدمی پارٹی، بی جے پی اورکانگریس کے علاوہ کئی چھوٹی چھوٹی پارٹیوں کے امیدوار بھی میدان میں ہیں۔ اروند کیجریوال ایک بار پھرعام آدمی پارٹی کی حکومت بنانے کے لئے مہم چلا رہے ہیں جبکہ بی جے پی دہلی میں اپنی حکومت بنانے کے لئے کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ کانگریس نے بھی اپنے کئی سینئرلیڈران کواس الیکشن میں اتارا ہے اورپارٹی کی کوشش ہے کہ اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو دوبارہ بحال کرایا جائے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Kumar Vishwas sparks controversy : تمہاری بیٹی سوٹ کیس میں 36 ٹکڑوں میں ملے گی،کمار وشواس نے ایک بار پھر دیا متنازعہ بیان

آج کل کے بچے چھوٹی چھوٹی باتوں پر خودکشی کر لیتے ہیں۔ آئی فون نہیں…

32 minutes ago

Vasudev Devnani Heart Attack: راجستھان اسمبلی کے اسپیکر واسودیو دیونانی کو پڑا دل کا دورہ، پٹنہ میں میں تھی میٹنگ

راجستھان اسمبلی کے اسپیکر واسودیو دیونانی کی صحت پٹنہ میں پریذائیڈنگ افسر کی میٹنگ کے…

36 minutes ago

Bitcoin Price: ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل بٹ کوائن تاریخ کی بلند ترین سطح پر، $109,000 سے اوپر پہنچی قیمت

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے عین قبل بٹ…

48 minutes ago

Badlapur Encounter Case: پانچ پولیس افسروں پر چلےگا کیس، بدلاپور انکاؤنٹر پر بامبے ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ

جسٹس ریوتی موہتے ڈیرے اور نیلا گوکھلے کی ڈویژن بنچ نے کہا کہ مجسٹریٹ اس…

1 hour ago