قومی

Wayanad Landslide: مرنے والوں کی تعداد 151 تک پہنچی، شدید بارش کا الرٹ جاری… یہاں پڑھئے وائناد لینڈ سلائیڈنگ سے متعلق اپ ڈیٹس

Wayanad Landslide: منگل (30 جولائی) کی صبح کیرالہ کے وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ نے کافی تباہی مچا دی ہے۔ اب تک 151 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کئی لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے اور پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنارائی وجین وائناڈ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

وزیر صحت وینا جارج چند لمحوں میں وایناڈ پہنچنے والی ہیں۔ ان کے علاوہ کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان اور مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس بھی وایناڈ پہنچ رہے ہیں۔ دونوں افراد وائناڈ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد جاری ریسکیو آپریشن کے بارے میں معلومات لیں گے۔

وائناڈ لینڈ سلائیڈنگ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 151 ہو گئی ہے۔ بھارتی فوج کے جوانوں نے چورل مالا میں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ یہاں فوج کی چار ٹیمیں ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھی لوگوں کو بچانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ تین گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ نے کیرالہ کے پتھانامتھٹا، الاپّوجھا، کوٹائم اور ایرناکولم اضلاع میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ وائناڈ، کوزی کوڈ، کنور اور کاسرگوڈ اضلاع میں بھی اگلے تین گھنٹوں میں شدید بارش ہونے والی ہے۔

کیرالہ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (کے ایس ڈی ایم اے) کے مطابق فائر اینڈ ریسکیو، سول ڈیفنس، این ڈی آر ایف اور مقامی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں ریسکیو آپریشن میں شامل ہیں۔ ڈی ایس سی سنٹر کنور کے تقریباً 200 ہندوستانی فوجی اہلکار اور کوزی کوڈ سے 122 ٹی اے بٹالین بھی موقع پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- British-Pakistani Islamic Preacher : مشہور مبلغ انجم چوہدری کو ملی عمر قید کی سزا،برطانیہ کےشاہی محل کو مسجد میں تبدیل کرنے کی خواہش کا کرچکے تھے اظہار

بھارتی فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹر، ایک MI-17 اور ایک ALH بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ریسکیو آپریشن کے دوسرے دن، علاقائی فوج کی 122 انفنٹری بٹالین کے سپاہی میپاڈی اور وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کے لیے اپنی پناہ گاہوں سے نکل رہے ہیں۔

تباہی اور مسلسل بارش کے پیش نظر بدھ (31 جولائی) کو تمام اسکول اور کالج بند رہیں گے۔ کیرالہ کے 11 اضلاع کاسرگوڈ، کنور، کوزی کوڈ، وائناڈ ، ملاپورم، پلکڈ، تھریشور، اڈوکی، ایرناکولم، الاپّوزا اور پتھانامتھٹا میں بھی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

2 minutes ago

Jammu and Kashmir: کیا این ڈی اے کے ساتھ جانے کی چل رہی ہے تیاری؟ نیشنل کانفرنس کا دو ٹوک جواب

حال ہی میں پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جموں و کشمیر…

1 hour ago

Gandhi and Vadra family tasted chhole bhature: گاندھی اور واڈرا خاندان نےچکھا چھولے بھٹورے کا ذائقہ، راہل گاندھی نے شیئر کی تصویر

اس سے قبل لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل…

1 hour ago

UP Politics: ’بی جے پی والے جھوٹے اور آئین مخالف‘، آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے بیان پر شیو پال یادو کا جوابی حملہ

سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نے اتوار (22 دسمبر) کو اٹاوہ ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو…

2 hours ago

GCC’s Investment Boom in India: گزشتہ دہائی میں ہندوستان میں جی سی سی ممالک کی سرمایہ کاری میں کئی گنا اضافہ

مہاراشٹر، گجرات، کرناٹک، دہلی، تمل ناڈو، ہریانہ اور تلنگانہ مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی…

3 hours ago