قومی

Delhi Liquor Policy Case: دہلی شراب پالیسی معاملہ، سی بی آئی کی طرف سے دائر سپلیمنٹری چارج شیٹ پر 12 اگست کو ہوگی سماعت

دہلی شراب پالیسی اسکیم کیس میں بدعنوانی کے الزام میں جیل میں بند دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سمیت دیگر کے خلاف دائر ضمنی چارج شیٹ پر راؤس ایونیو کورٹ نوٹس لینے کے معاملے میں12 اگست کو سماعت کرے گی۔ 29 جولائی کو، سی بی آئی نے اس معاملے میں کیجریوال اور دیگر پانچ ملزمان کے خلاف ایک ضمنی چارج شیٹ داخل کی تھی اور اس میں اس نے کجریوال کو ایک اہم سازش کار اور پورے گھوٹالے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا ہے۔

سی بی آئی نے داخل کی تھی چارج شیٹ

سی بی آئی نے کہا کہ ان کے ملوث ہونے کو ظاہر کرنے کے لئے بہت سارے ثبوت موجود ہیں۔ کیجریوال کے علاوہ یہ چارج شیٹ عام آدمی پارٹی کے لیڈر درگیش پاٹھک، تاجر پی سرتھ ریڈی، ونود چوہان، آشیش ماتھر اور امت اروڑہ کے خلاف دائر کی گئی ہے۔

ہائی کورٹ نے اس معاملے میں کیجریوال کی باقاعدہ ضمانت کی عرضی پر 29 جولائی کو اپنا حکم محفوظ رکھا تھا۔ جسٹس نینا بنسل کرشنا نے کرپشن کیس میں ان کی گرفتاری اور ان کی عبوری ضمانت کی درخواست کو چیلنج کرنے والی کیجریوال کی درخواست پر 17 جولائی کو اس معاملے میں حکم محفوظ کر لیا تھا۔ کیجریوال نے ان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا ہے جبکہ سی بی آئی نے کہا ہے کہ انہیں مکمل ثبوت ملنے کے بعد ہی قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Gopal Krishna

Recent Posts

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

6 minutes ago

Delhi HC Order: پی ایم مودی کے ساتھ اپنی مبینہ ڈیپ فیک تصویر سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ نے دیا یہ حکم

عدالت نے میٹا کو مبینہ قابل اعتراض تصویر ہٹانے کی ہدایت دی، کاکروچ جنتا پارٹی…

1 hour ago

Sanjay Mishra Autobiography: ’میں زیادہ پڑھا لکھا نہیں، پھر بھی لکھوں گا…‘ نیشنل ایوارڈ یافتہ سنجے مشرا لا رہے ہیں اپنی خودنوشت

’ہم سیکھتے سیکھتے رہ گئے‘ کے ذریعے اداکار سنجے مشرا اپنے ذاتی تجربات، جدوجہد اور…

2 hours ago