قومی

Lok Sabha Election 2024: کرکٹر مہندر سنگھ دھونی نے اپنی اہلیہ اور اہل خانہ کے ساتھ ڈالا ووٹ

رانچی: کرکٹ لیجنڈ مہندر سنگھ دھونی نے ہفتہ کے روز رانچی میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ دھونی اپنی اہلیہ ساکشی سنگھ دھونی، والد پان سنگھ، والدہ، دوست سیمنت لوہانی اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے شیاملی کالونی کے جے وی ایم اسکول میں واقع بوتھ پر پہنچے۔

یہ بوتھ اسی اسکول میں واقع ہے جہاں سے دھونی نے تعلیم حاصل کی تھی اور جہاں سے ان کا کرکٹ کیریئر شروع ہوا تھا۔ دھونی نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے سے پہلے یا بعد میں میڈیا سے بات نہیں کی۔ ان کی اہلیہ نے ہاتھ ہلا کر مداحوں کا استقبال کیا۔ دھونی جب رانچی میں ہوتے ہیں تو وہ ہر الیکشن میں ووٹ ڈالنے آتے ہیں۔

دھونی کے علاوہ جھارکھنڈ کے کئی بڑے چہرے بھی ووٹ ڈالنے آئے۔ جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی اہلیہ جے ایم ایم لیڈر کلپنا سورین نے ہرمو کے سینٹ فرانسس اسکول کے بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔ ووٹ ڈالنے کے بعد، انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی تصویر پوسٹ کی کہ اپنے پولنگ بوتھ پر تعداد میں پہنچیں اور جمہوریت اور آئین کے تحفظ کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔”

اس سے پہلے جھارکھنڈ کے گورنر سی پی۔ رادھا کرشنن نے صبح 7 بجے رانچی کے شری کرشنا انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں واقع بوتھ پر پہنچ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ یہ بوتھ راج بھون سے 100 میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ جب گورنر بوتھ پر پہنچے تو ان کے سامنے پانچ ووٹر کھڑے تھے۔ گورنر تقریباً پانچ منٹ تک لائن میں کھڑے رہے اور اپنی باری کا انتظار کرتے رہے۔

انہوں نے ریٹرننگ افسر کو اپنا شناختی کارڈ دکھایا اور پھر ووٹ ڈالا۔ ووٹنگ کے بعد گورنر نے اپنی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر پوسٹ کی۔ انہوں نے لکھا، “آج میں نے شری کرشنا انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن، رانچی میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ میں تمام ووٹروں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔ جمہوریت کے اس عظیم تہوار میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔”

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

2 minutes ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

51 minutes ago

Shashi Tharoor On Union Budget 2025: ‘ جن کے پاس نوکری نہیں ہے ان کے لیے بجٹ میں کیا ہے؟’ ششی تھرور نے بجٹ پر ایسا کیوں کہا؟

ششی تھرور نے کہا، 'مڈل کلاس کے لیے ٹیکس میں کٹوتی اچھی بات ہو سکتی…

3 hours ago