قومی

CPI(M) alleges nexus between Congress, BJP, Muslim League in Kerala: سی پی آئی (ایم) نے کیرالہ میں کانگریس، بی جے پی اور مسلم لیگ کے درمیان گٹھ جوڑ کا لگایا الزام

کیرالہ: کیرالہ میں بائیں بازو کی بڑی مخالف پارٹیوں کو نشانہ بناتے ہوئے ریاستی وزیر خزانہ کے این بالاگوپال نے الزام لگایا ہے کہ کانگریس، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور مسلم لیگ نے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) کی قیادت والے اتحاد کو شکست دینے کے لیے ہاتھ ملایا ہے۔ 1991 کے عام انتخابات کے دوران کوزی کوڈ میں وڈاکارا لوک سبھا سیٹ پر کانگریس-مسلم لیگ-بی جے پی کے اتحاد کے مبینہ سیاسی تجربے کا ذکر کرتے ہوئے، سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر بالاگوپال نے الزام لگایا کہ آئندہ سال عام انتخابات سے قبل گرام پنچایت کی سطح پر اس کے نئے ورژن کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

صدر اور نائب صدر کے انتخاب کے لیے بنایا گیا تھا اتحاد

بالاگوپال نے الزام لگایا کہ حال ہی اُن کے کٹارکاڑا اسمبلی حلقہ کے تحت آنے والے اُمنور گرام پنچایت میں بی جے پی کی حمایت سے کانگریس کی جیت ان کے “ناپاک تعلقات” کا واضح اشارہ ہے۔ فیس بک پر ایک پوسٹ میں بالاگوپال نے کہا، ‘‘یہ ناپاک اتحاد صدر اور نائب صدر کے انتخاب کے لیے بنایا گیا تھا، جنہوں نے معاہدے کے مطابق ڈھائی سال بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔’’ بائیں بازو کے سینئر لیڈر نے 26 جولائی کو اپنی پوسٹ میں الزام لگایا کہ یہ واضح ہے کہ کانگریس اور بی جے پی پہلے کی طرح اپنے اتحاد کی تیاری کر رہے ہیں۔

‘کانگریس کو بی جے پی سے ہاتھ ملانے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں’

انہوں نے کہا کہ جو لوگ جمہوریت اور سیکولرازم پر یقین رکھتے ہیں، وہ اس حقیقت کو قبول نہیں کر سکتے کہ کانگریس کو بی جے پی سے ہاتھ ملانے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے، جب کہ تمام اپوزیشن جماعتیں بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی سطح پر متحد ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’جمہوری سیکولر اصولوں پر یقین رکھنے والوں کے لیے حیرت کی بات یہ ہے کہ کانگریس کو بی جے پی سے ہاتھ ملانے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے اور تمام اپوزیشن جماعتیں اس وقت قومی سطح پر بی جے پی کے خلاف متحد ہونے کی بات کر رہی ہیں۔‘‘، جب منی پور میں تشدد سے غیر ممالک میں ہندوستان کے وقار کو ٹھیس پہنچ رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

39 minutes ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

39 minutes ago

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،11 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

1 hour ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

2 hours ago