بھارت ایکسپریس۔
Pakistan Cricket Captain Meme: پاکستانی کرکٹربابراعظم کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ خواتین کی طرح بنیائن پہنے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ ان کا یہ فیشن سوشل میڈیا یوزرس کے درمیان بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ بہت سے لوگ ان کے عجیب وغریب پہناوے پر طنز کس رہے ہیں۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد کچھ لوگوں نے انہیں ’باربی اعظم‘ کہنا شروع کردیا۔ وہیں کچھ لوگ یہ سوال اٹھاتے ہوئے دیکھے گئے کہ کیا انہوں نے ’برا‘ پہنا ہوا تھا؟
یہ ویڈیو دیکھ کرایک بارتوآپ بھی حیران رہ جائیں گے، کیونکہ بابراعظم نے جب ٹی شرٹ اتاری تو وہاں موجود لوگوں کو دیکھ کر کچھ دیر بعد ہی وہ خود وہاں سے بھاگ گئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ ویڈیو پاکستان اور سری لنکا کے میچ کے بعد کا ہے۔ ٹسٹ میچ کے ختم ہونے کے بعد جب بابر اعظم ڈریسنگ روم کی طرف لوٹ رہے تھے تو اسٹیڈیم میں بیٹھے فینس ان کا نام پکارنے لگے۔ جن کچھ بچے بھی تھے۔ بابراعظم انہیں دیکھ کر رک گئے۔ اسی دوران ایک بچے نے ان سے ان کی ٹی شرٹ مانگ لی۔
بابراعظم نے بغیر دیرکئے ہوئے اپنی ٹی شرٹ اتارکربچے کو گفٹ کردیا۔ حالانکہ ٹی شرٹ اتارنے کے بعد اندرانہوں نے جو پہنا تھا، اس کو لے کرسوشل میڈیا پربحث چھڑگئی۔ بابراعظم کے اس عجیب وغریب لباس نے انٹرنیٹ صارفین (یوزرس) کا دھیان کھینچ لیا، جو اسپورٹس برا جیسا لگ رہا تھا، لیکن اصل میں وہ کچھ اور تھا۔
کئی لوگوں نے پاکستانی کپتان کو کہا- ’باربی اعظم‘
خیرکچھ لوگوں نے مزاحیہ لہجے سے بابراعظم کو ’باربی اعظم‘ بتادیا اور ان کا موازنہ بالی ووڈ اداکارہ دشا پٹانی سے کی۔ وہیں لوگوں کے بیشتر تبصرے اس سوال پر مرکوز تھے۔ ”انہوں نے ٹی شرٹ کے نیچے کیا پہنا ہوا تھا؟“
میمس بننے کے دوران کچھ لوگوں نے بابراعظم کے عجیب لباس سے متعلق کہا کہ وہ اسپورٹس برا نہیں ہے، بلکہ ایک ایتھلیٹکس ایکوئپمنٹ ہے، جسے ’جے پی ایس ویسٹ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس طرح کے فٹنس ٹریکرس کا استعمال عام طور پر ایتھلیٹوں کے ذریعہ میدان پر اپنی کارکردگی کی نگرانی اورپیمائش کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ کوئی ’بَرا‘نہیں، بلکہ ’جے پی ایس ویسٹ‘ تھا
اس طرح کی بنیائن میں جی پی ایس، ایکسیلیرومیٹر اور میگینٹومیٹرتکنیک والا ایک پاڈ ہوتا ہے، جو عام طور پر کندھے کے بلیڈ کے درمیان رکھا جاتا ہے۔ یہ پریکٹس اور کھیل کے دوران طے کی گئی دوری، اسپیڈ، اسپرنٹ دوری اور کل اسپرنٹ جیسے مختلف میٹرکس کو ٹریک کرتا ہے۔ ساتھ ہی کارکردگی کا جائزہ اور سدھارکرنے کے لئے اس کے فیگرس کا موازنہ پروفیشنل کھلاڑیوں سے کیا جاتا ہے۔
کھلاڑیوں کے لئے یہ ہوتا ہے ضروری
فٹبال کھلاڑیوں اور دیگر ایتھلیٹوں کے درمیان جے پی ایس جیکٹ کافی عام ہیں، لیکن بابراعظم کے معاملے میں بہت سے لوگوں کو اس کے بارے میں پتہ نہیں تھا۔ انٹرنیٹ پر کئی یوزرس نے یہ بتایا کہ ’برا‘ والے میمس غلط تھے۔ ساتھ ہی کہا کہ پاکستان کے کپتان بابراعظم نے حقیقت میں ایک جی پی ایس ٹریکر پہنا تھا جو دل کے دھڑکنوں اور کیلوری برن پر نظررکھتا ہے۔ آپ بھی لوگوں کے دلچسپ کمنٹ دیکھ کرحیران رہ جائیں گے اور اس سے لطف اندوز بھی ہوں گے۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…