بہرائچ فرقہ وارانہ تشدد معاملے میں سرفراز کو پھانسی اور دیگر 9 مجرمین کو عمرقید کی سزا سنائی گئی ہے۔
دہلی کی ایک عدالت نے POCSO کیس میں چھ سال کی تاخیر کے بعد چارج شیٹ داخل کرنے پر ایک تفتیشی افسر (IO) کو پھٹکار لگائی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج انو اگروال افسر کے ذریعہ چارج شیٹ داخل کرنے میں تاخیر کے لیے معافی کی درخواست کی سماعت کر رہے تھے۔ عدالت نے دہلی پولیس کمشنر سے کہا کہ وہ تاخیر کا سبب بننے والے ذمہ داروں کے خلاف انکوائری کریں اور یہ بتائیں کہ کیا اس لاپروائی کو روکنے کا کوئی طریقۂ کار موجود ہے۔
25 جنوری کے اپنے حکم میں عدالت نے کہا کہ اس کیس کی ایف آئی آر اپریل 2017 میں آئی پی سی سیکشن 377 (غیر فطری جرم) اور 506 (مجرمانہ دھمکی) اور POCSO ایکٹ کی دفعہ 6 کے تحت درج کی گئی تھی۔ تاہم عدالت نے نوٹ کیا کہ چارج شیٹ 24 دسمبر 2024 کو داخل کی گئی۔
تاخیر کی وجوہات میں کہا گیا ہے کہ آئی او کو منتقل کر دیا گیا تھا، اس پر کام کا بھاری بوجھ تھا۔ کچھ ذاتی مسائل تھے اور کیس فائل کا ریکارڈ غائب ہو گیا تھا۔ تاہم یہ کہتے ہوئے کہ یہ ’’مناسب وجوہات‘‘ نہیں ہیں، عدالت نے نشان دہی کی کہ درخواست کے ساتھ کوئی دستاویز منسلک نہیں کی گئی ہے، جس سے یہ ظاہر ہو کے تبادلے کے بعد آئی اونے کوئی حتمی رپورٹ جمع کی تھی۔ عدالت نے کہا ’’یہ واضح ہے کہ چارج شیٹ تحقیقی افسر کے پاس رہی۔ درخواست میں بیان کردہ بنیادیں محض چشم کشا ہیں۔ IO نے اتنے سنگین جرم میں چھ سال تک چارج شیٹ اپنے پاس رکھی اور اسے فائل نہیں کیا۔‘‘
عدالت نے اس معاملے میں ضابطہ فوجداری کی دفعات کی خلاف ورزی پر زور دیا۔ جج نے کہا ’’جرم کے وقت بچے کی عمر تقریباً سات سال تھی اور اب اس کی عمر 13-14 سال کے لگ بھگ ہو گی۔ میں حیران ہوں کہ اسے چھ سال کے بعد اس واقعے کے بارے میں کتنا یاد ہو گا کیوں کہ عمر کے ساتھ یادداشت ختم ہو جاتی ہے اور بہت چھوٹے بچوں کے معاملے میں یادداشت زیادہ تیزی سے محو ہوتی ہے۔‘‘
اے ایس جے اگروال نے مزید کہا کہ چارج شیٹ داخل نہ کر کے ’’آئی او نے ملزم کی حمایت کی‘‘ اور متاثرہ کے حق میں تیز ٹرائل میں بھی تاخیر کی۔ جج نے کہا ’’یہ واضح ہے کہ پولیس اسٹیشن میں چیک اینڈ بیلنس کا کوئی طریقۂ کار نہیں ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ جو چارج شیٹ عدالت کو بھیجی گئی ہیں وہ فوری طور پر عدالت میں داخل کی جائیں۔ اور یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ بہت سے معاملات میں آئی او کسی کو نوٹس کیے بغیر کئی سالوں تک فائل اپنے پاس رکھتا ہے۔‘‘ دریں اثنا عدالت نے ملزم کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے سامنے موجود شواہد کی بنیاد پر ملزم کے خلاف جرم کا نوٹس لے رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
اس مہم کے دوران بچوں کی صحت اور ان کی غذائی حالت کا جائزہ لینے…
نوراتری کے دوسرے دن عقیدت مند دیوی کو پھولاور روایتی بھوگ پیش کرتے ہیں اور…
شیوراج سنگھ چوہان نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر ہیمنت کھنڈیلوال سے بھی بات…
گزشتہ سال وراٹ کوہلی کی ریڈ بال سے پریکٹس کرتے ہوئے کئی ویڈیوز سامنے آئی…
سی جے پی کے بانی ابھجیت دیپکے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے…
رپورٹ کے مطابق، کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہوئے حملے میں 12 افراد…