قومی

Rahul Gandhi Dog Feeding Video: کتا بسکٹ نہ کھائے تو کیا حرج ہے؟ پلٹ وار کرتے ہوئے راہل گاندھی نے بی جے پی سے کیا سوال

جیسے جیسے لوک سبھا انتخابات 2024 قریب آرہے ہیں سیاسی گہما گہمی کا ماحول بھی تیز ہوتا جارہا ہے۔اس وقت  بی جے پی کتے کے معاملے پر کانگریس پر حملہ کر رہی ہے۔ تازہ ترین واقعہ بھارت جوڑو نیا ئےیاترا کے دوران پیش آیا۔ بی جے پی نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ راہل گاندھی ایک کتے کو بسکٹ کھلا رہے تھے اور جب اس نے نہیں کھایا تو راہل گاندھی نے وہی بسکٹ اپنے کارکن کو دیا۔

ایسا دعویٰ کرتے ہوئے بی جے پی نے ایک ویڈیو شیئر کیا تھا جو وائرل ہوگیا تھا۔ راہل گاندھی نے اس معاملے پر وضاحت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کتے اور مالک کو بلایا، کتا گھبرا گیا، کانپ رہا تھا اور جب میں نے اسے بسکٹ کھلانے کی کوشش کی تو کتا ڈر گیا تو میں نے کتے کے مالک کو بسکٹ دیے اور کتے نے اس کے ہاتھ سے بسکٹ کھا لیے۔ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ مسئلہ کیا ہے۔”

جب ان سے بی جے پی کے اس الزام کے بارے میں پوچھا گیا کہ یہ شخص کانگریس کا کارکن ہے تو انہوں نے کہا، “نہیں،  مجھے کتوں سے بی جے پی کا جنون سمجھ میں نہیں آتا۔”

کیا ہے سارا معاملہ؟

دراصل، بی جے پی نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت جوڑو نیا ئےیاترا کے دوران راہل گاندھی نے کتے کو دیا گیا بسکٹ پارٹی کے ایک کارکن کو دیا تھا۔ اس واقعے سے متعلق ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔

بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’کچھ دن پہلے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے پارٹی بوتھ ایجنٹوں کا موازنہ کتوں سے کیا تھا اور راہل گاندھی اپنے دورے کے دوران ایک کتے کو بسکٹ کھلا رہے ہیں اور جب وہ کتے نے وہ بسکٹ نہیں کھا یا تو راہل گاندھی نے  اپنے کارکن کو دیا۔ اگر کسی پارٹی کا صدر اور  اور سابق صدر اپنی پارٹی کے کارکنوں سے کتوں جیسا سلوک کریں تو ایسی پارٹی کا غائب ہونا فطری بات ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

5 hours ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

5 hours ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

6 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

7 hours ago