Acharya Pramod Krishnam Meeting With PM Modi: آئندہ لوک سبھا الیکشن سے پہلے کانگریس کو ایک اور جھٹکا لگتا ہوا نظرآرہا ہے۔ بہار میں نتیش کمار کے الگ ہوکربی جے پی کے ساتھ جانے کے بعد اب کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے قریبی آچاریہ پرمود کرشنم بھی پارٹی سے الگ ہوتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ انہوں نے کانگریس کے قومی صدر ملیکا ارجن کھڑگے پر بھی جم کرتنقید کی ہے۔
آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا کہ بڑے لیڈرکواپنے وقاراورزبان کا خیال رکھنا چاہئے۔ کارکنوں سے پارٹی بنتی ہے۔ کارکنان محنتی اوردلیر ہوتے ہیں۔ یہ کسی ایک پارٹی کا سوال نہیں، تمام جماعتیں کارکنوں کے خون پسینے کی بنیاد پرکھڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس بھی کارکنوں کی بنیاد پرکھڑی ہے۔ اس حوالے سے جس قسم کی زبان استعمال کی گئی ہے اس سے نہ صرف مجھے بلکہ تمام کارکنوں کو تکلیف پہنچی ہے۔ اس کے لیے اسے معافی مانگنی چاہئے۔
راہل گاندھی سے متعلق کہی یہ بڑی بات
آچاریہ پرمود کرشنم یہیں نہیں رکے۔ انہوں نے راہل گاندھی کو بھی نشانہ بنایا۔ پرمود کرشنا نے کہا کہ وہ ایک سال سے راہل گاندھی سے ملنا چاہتے ہیں، لیکن ان سے ملاقات نہیں کر پا رہے ہیں۔ اس کے پیچھے ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ شاید میرا پیغام ان تک نہیں پہنچایا جا رہا ہے۔ وہیں، وزیر اعظم کے دفتر سے فون کرنے کے بعد، وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں صرف چار دن بعد ملاقات کا وقت دیا۔
2019 میں کانگریس نے لکھنؤ سے بنایا تھا امیدوار
آچاریہ پرمود کرشنم نے حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی اور کہا تھا کہ وزیر اعظم کو روحانی طاقت سے نوازا گیا ہے۔ اس کے بعد 4 فروری کو انہوں نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے بھی ملاقات کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے پیر (5 فروری) کو لوک سبھا میں وزیر اعظم مودی کی طرف سے دی گئی تقریر کی بھی تعریف کی۔ ان دونوں ملاقاتوں اور پی ایم کی مسلسل تعریف کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ پرمود کرشنم کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ آچاریہ پرمود کرشنا 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں راج ناتھ سنگھ کے خلاف کانگریس کے ٹکٹ پر لکھنؤ سے امیدوار تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…