قومی

Ravneet Singh Bittu: ‘راہل گاندھی ملک کے نمبر 1 دہشت گرد ہیں’، مرکزی وزیر رونیت بٹو کا متنازع بیان

بی جے پی لیٹر اور مرکزی وزیر روونیت سنگھ بٹو نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے تعلق سے متنازع تبصرہ کیا جس کے بعد سیاست گرم ہوگئی ہے۔ مرکزی وزیر روونیت بٹو نے کہا، “راہل گاندھی ملک کے نمبر 1 دہشت گرد ہیں۔ وہ ملک کے سب سے بڑا دشمن ہے۔ ملک کی ایجنسیوں کو ان پر نظر رکھنی چاہیے۔”

راہل گاندھی ہندوستانی نہیں ہیں – مرکزی وزیر

مرکزی وزیر نے یہ بیان کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے دورہ امریکہ کے دوران مذہبی آزادی اور سکھ برادری کے بارے میں کئے گئے حالیہ ریمارکس کے جواب میں دیا ہے۔ انہوں نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی پر مسلمانوں اور اب سکھ برادری کو نشانہ بنا کر ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا ہے۔

مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا، “راہل گاندھی ہندوستانی نہیں ہیں۔ انہوں نے (راہل گاندھی) اپنا زیادہ تر وقت ملک سے باہر گزارا ہے… وہاں ان کے خاندان اور دوست ہیں، اسی وجہ سے وہ اپنے ملک سے زیادہ پیار نہیں کرتے۔” راہل گاندھی باہر جاتے ہیں اورغلط  بات کرتے  ہیں اب راہل گاندھی کبھی او بی سی کی بات کرتے ہیں تو کبھی ذات کے متعلق باتیں کرتے میں۔ بی جے پی لیڈر رونیت سنگھ بٹو نے کہا، “کانگریس نے مسلمانوں کو استعمال کرنے کی کوشش کی، لیکن یہ کام نہیں ہوا، اب وہ سکھوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔”

کانگریس نے جوابی حملہ کیا۔

کانگریس لیڈر سندیپ ڈکشٹ نے مرکزی وزیر روونیت سنگھ بٹو کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے لوگوں پر صرف افسوس ہی کر سکتے ہیں۔ کانگریس میں ان کا سیاسی کیرئیر بھی گڑبڑ تھا… وہ راہل گاندھی کی تعریف کرتے تھے اور اب وہ کانگریس سے استعفیٰ دے کر اور بی جے پی میں شامل ہو کر اپنی وفاداری دکھا رہے ہیں۔ وہ بیہودہ بیانات دیتے رہتے ہیں ۔ میں ان کے بیان پر مزید کچھ نہیں کہوں گا۔”

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Mahakumbh Mega Conclave Live Updates: تھوڑی دیر میں شروع ہوگا مہا کمبھ پر میگا کانکلیو

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک آج پریاگ راج میں ایک میگا کانکلیو ’مہاکمھ: مہاتمئے پر…

1 minute ago

Amritsar Blast: امرتسر کے گمٹالہ چوکی کے باہر بم بلاسٹ، ببر خالصہ نے لی ذمہ داری، لیکن پولیس نے بتائی دھماکے کی یہ وجہ

آرمی کینٹ کا علاقہ بھی گمٹالہ پولیس چوکی کے قریب واقع ہے۔ اس کے علاوہ…

35 minutes ago

Israel released a new map: اسرائیل نے جاری کیا نیا نقشہ، برہم ہوئے مسلم ممالک، کہہ دی بڑی بات

جورڈن نے اس نقشے کو اسرائیل کی توسیع پسندانہ منصوبے کا حصہ بتایا ہے۔ عرب…

51 minutes ago

Dense Fog in North India: شمالی ہند میں گھنی دھند کا اثر، دہلی آنے والی 26 ٹرینیں تاخیر کا شکار

شمالی ہند کے کئی حصوں میں گھنی دھند کی وجہ سے ریلوے مسافروں کو مشکلات…

2 hours ago

Weather Forecast: دہلی میں درجہ حرارت 5 ڈگری تک پہنچا، کشمیر میں جمی برفب، راجستھان میں ژالہ باری کا امکان

پنجاب اور ہریانہ میں سردی اپنے عروج پر ہے۔ موگا میں کم سے کم درجہ…

3 hours ago

Meerut Mass Murder: یوپی کے میرٹھ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کا قتل، بیڈ کے باکس میں ملی لاشیں

میرٹھ کے لیساڈی گیٹ کی سہیل گارڈن کالونی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد…

13 hours ago