کانگریس نے کرناٹک کا قلعہ فتح کرلیا ہے۔ راہل گاندھی اور کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے کی قیادت میں کانگریس کو بڑی جیت ملی ہے اور اس جیت پر کانگریس پورے ملک میں جشن منا رہی ہے۔ کرناٹک الیکشن کو آئندہ سال ہونے والے لوک سبھا الیکشن سے پہلے سیمی فائنل مانا جا رہا تھا، جس طرح سے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں بی جے پی نے کرناٹک میں زبردست تشہیری مہم کی اور اس کے بعد بھی کانگریس نے کرناٹک میں بڑی جیت حاصل کرکے کارکنان میں نئی جان پھونکنے کا کام یا۔ کانگریس آسانی سے 136 سیٹوں کو جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔ آج کانگریس کے چھوٹے سے چھوٹے کارکنان سے لے کر بڑے سے بڑے لیڈران ہرکوئی جیت کے جشن میں ڈوبا ہے۔
وزیراعظم مودی نے بھی ٹوئٹ کرکے کرناٹک میں کنگریس کی بڑی جیت کے لئے مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا، ‘میں کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت کے لئے مبارکباد دیتا ہوں۔ میں انہیں عوام کی امیدوں کو پورا کرنے کی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔’
کانگریس نے منایا جشن
کرناٹک کی جیت پر کانگریس پورے ملک میں جشن منا رہی ہے۔ تمام کانگریسی اس جیت کا سہرا راہل گاندھی کے سر باندھ رہے ہیں۔ کانگریس گزشتہ ایک دہائی سے سیاسی استحکام کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ سال 2014 کے بعد سے اب تک 50 سے زیادہ الیکشن میں کانگریس کو ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم گزشتہ 6 ماہ کے اندر یہ کانگریس کی دوسری بڑی جیت ہے۔ پہلے ہماچل پردیش اور اب کرناٹک۔ کانگریس یہ بھی بتا رہی ہے کہ کرناٹک میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 20 اسمبلی حلقوں سے ہوکر گزری، جن میں سے بی جے پی صرف 2 اسمبلی حلقوں میں جیتی ہے، جبکہ 15 اسمبلی حلقوں میں کانگریس کو جیت ملی ہے۔
کرناٹک میں منایا گیا زبردست جشن
کرناٹک میں جیت کے بعد ڈھول تاشوں کے ساتھ کانگریسی کارکنان نے جشن منایا۔ پارٹی دفتر میں راہل گاندھی کا شاندار استقبال ہوا۔ جیسے ہی کرناٹک میں کانگریس کی جیت یقینی ہوئی، راہل گاندھی دہلی میں پارٹی دفتر پہنچتے ہیں اور میڈیا کے سامنے آکر 6 بار نمسکار بولتے ہیں اور اس کے بعد سیدھے کرناٹک کی عوام اور کانگریسی کارکنان اور لیڈران کو مبادکباد پیش کرتے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کرناٹک میں نفرت کی ہار ہوئی ہے اور محبت کی جیت ہوئی ہے۔
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…
ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں ہلچل تیز ہے اور اس کی وجہ سے اڈانی گروپ کی…
مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے…
اکھلیش یادو نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی دھرم کے راستے پر نہیں…