Anantnag Encounter: جموں وکشمیر کے اننت ناگ کے انڈوان ساگم علاقے میں دہشت گردوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم ہونے کی خبرسامنے آرہی ہے۔ کشمیر پولیس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انڈوان ساگرعلاقے میں دہشت گردوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم شروع ہوا ہے، جس میں 3-2 دہشت گردوں کو گھیرا جا رہا ہے۔ یہ انکاؤنٹر انڈوان ساگم علاقے میں شروع ہوا ہے۔ پولیس اور سیکورٹی اہلکار مسلسل ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔
انڈوان ساگم علاقے میں چل رہے اس انکاؤنٹر کی جانکاری پولیس نے دی ہے۔ اسی کے ساتھ پولیس اور سیکورٹی اہلکار کے جوان موقع پر موجودہ ہیں۔ بتایا جار ہا ہے کہ دہشت گردوں نے اپنا ٹھکانہ گاؤں سے متصل جنگل میں انڈرگراؤنڈ بنا رکھا تھا۔ یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔ اسی کے ساتھ جنگلی علاقے میں سرچ آپریشن تیز کردیا گیا ہے اور ٹھکانے سے کچھ سامان برآمد بھی کیا گیا ہے۔
پولیس اور دہشت گردوں میں ہوا تھا تصادم
گزشتہ ہفتے بھی جموں وکشمیر کے راجوری ضلع میں سیکورٹی اہلکاروں کا دہشت گردوں سے تصادم ہوگیا تھا، جس میں دو جوان شہید ہوگئے۔ ایڈیشنل پولیس جنرل ڈائریکٹر (اے ڈی جی پی) جموں زون، مکیش سنگھ نے بتایا کہ تصادم میں ایک افسرسمیت 4 جوان زخمی ہوئے ہیں۔ تصادم ضلع کے کنڈی جنگلی علاقہ میں شروع ہوا تھا۔ راجوری میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔ اس آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے ایک دھماکہ بھی کیا، جس میں دو جوان مارے گئے جبکہ چارزخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایک افسر بھی موجود تھا۔
اس کے علاوہ بارہمولہ میں جموں وکشمیرپولیس اوردہشت گردوں کے درمیان 6 مئی کو تصادم ہوا، جس میں ایک دہشت گرد کوہلاک کردیا گیا۔ کشمیرزون پولیس نے اپنے ٹوئٹرہینڈل سے اس انکاؤنٹرکی جانکاری دی تھی۔ اس کے ساتھ ہی دہشت گرد کے پاس سے اے کے-47 رائفل بھی برآمد کی گئی۔ اس دہشت گرد کا نام عابد وانی تھا جوکہ دہشت گرد لشکرطیبہ دہشت گرد تنظیم کے ساتھ جڑا ہوا تھا۔
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…
اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…
سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…
کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…
پی ڈبلیو سی کے مطابق، میکرو اکنامک نقطہ نظر سے، ہندوستان کی مضبوط اقتصادی ترقی،…