قومی

Lok Sabha Election 2024: کانگریس 9 ریاستوں میں کرے گی اتحاد، I.N.D.I.A الائنس میں سیٹ تقسیم سے متعلق ملیکا ارجن کھڑگے کو سونپی جائے گی رپورٹ

Seat Sharing In I.N.D.I.A Alliance: لوک سبھا الیکشن 2024 کے الیکشن تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ ایک طرف بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے ہیٹ ٹرک لگانے کے لئے تیارہے تو دوسری طرف اپوزیشن اتحاد انڈیا الائنس کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے کوششوں میں مصروف ہے۔ انڈیا الائنس میں سیٹوں کی تقسیم سے متعلق کانگریس نے فارمولہ تیارکرلیا ہے، جس کی رپورٹ کل یعنی بدھ کے روز (3 جنوری) کو کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے کو سونپ دی جائے گی۔

ذرائع کے حوالے سے پتہ چلا ہے کہ کانگریس 9 ریاستوں میں اتحاد کرنے جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب میں اتحاد کا امکان کافی کم نظرآرہا ہے۔ اس معاملے پر کانگریس ریاستی یونٹوں سے تبادلہ خیال کرچکی ہے اور رپورٹ تقریباً بن کرتیار ہے، جوکل سونپ دی جائے گی۔ اس کے بعد کانگریس قیادت سیٹ شیئرنگ سے متعلق اتحادی جماعتوں سے بات کرے گی۔

ان ریاستوں میں اتحاد ہونے کا امکان

جن ریاستوں میں کانگریس اپنی اتحادی جماعتوں سے اتحاد کرسکتی ہے، وہ کچھ اس طرح ہیں۔ جموں وکشمیر، دہلی، اترپردیش، بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، مہاراشٹر، کیرلا اور تمل ناڈو۔ ایک طرف جہاں کانگریس دہلی میں اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرسکتی ہے تو وہیں پنجاب میں اس کا امکان کافی کم نظرآرہا ہے۔

آندھرا پردیش اورتلنگانہ میں کانگریس کو ملی مضبوطی

تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کرنے کے بعد کانگریس کو ایک اوربڑی کامیابی ملتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ یہاں وائی ایس آرشرمیلا اپنی پارٹی وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کا کانگریس میں انضمام کرنے کے لئے پوری طرح سے تیارہیں۔ رپورٹ کے مطابق، وہ باضابطہ طورپراس ہفتے کے آخرتک دہلی میں کانگریس میں شامل ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وائی ایس شرمیلا کوراجیہ سبھا، اے آئی سی سی جنرل سکریٹری اورآندھرا پردیش کے ریاستی صدر کی پیشکش کی گئی تھی۔ شرمیلا کانگریس کے آفرپر رضا مند ہوگئی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سال آندھرا پردیش میں اسمبلی انتخابات بھی ہونے ہیں۔ ایسے میں پارٹی شرمیلا کو بڑی ذمہ داری دے کر پارٹی کو پھرسے کھڑا کرنے کی تیاری میں ہے

یہ بھی پڑھیں:  لوک سبھا الیکشن سے پہلے تلنگانہ میں کانگریس کی ایک اور بڑی کامیابی، وائی ایس شرمیلا اپنی پارٹی YSRTP کا کانگریس میں کریں گی انضمام

واضح رہے کہ اس سال آندھرا پردیش میں اسمبلی الیکشن بھی ہونے ہیں۔ ایسے میں کانگریس وائی ایس شرمیلا کو بڑی ذمہ داری دے کرریاست میں پھر سے کھڑا ہونے کی کوشش کرے گی۔ اس سے پہلے تلنگانہ اسمبلی الیکشن کے دوران بھی شرمیلا نے کانگریس کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

بنگلہ دیش کے عبوری وزیراعظم محمد یونس کے مشیر محفوظ عالم کا عجیب وغریب بیان، وزارت خارجہ نے دیا زبردست جواب

ہندوستانی وزارت خارجہ یے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کے مشیر…

20 minutes ago

Regional Veda Conference: کولکتہ مہا ملن مٹھ میں منعقد چھیتریہ وید کانفرنس کا افتتاح

یووا چیتنا کے قومی کنوینر روہت کمار سنگھ نے کہا کہ بنگال کو بچانے کے…

42 minutes ago

Parliament MPs Case enquiry: پارلیمنٹ ہنگامہ آرائی معاملے کی جانچ کرے گی کرائم برانچ، راہل گاندھی سے بھی ہوگی پوچھ گچھ

کانگریس کی شکایت میں بی جے پی اراکین پارلیمنٹ پرملیکا ارجن کھڑگے کو دھکا دینے…

1 hour ago

Nuh Police arrested 11 cyber thugs: نوح میں پولیس نے 11 سائبر ٹھگوں کو کیاگرفتار ، 12 موبائل اور فرضی سم برآمد

ڈی سی پی نے کہا کہ نوح سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی ہدایت پر سائبر ٹھگوں…

2 hours ago

Bihar Business Connect Summit: اڈانی گروپ نے بہار میں 27,900 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا کیا اعلان، 53,500 لوگوں کو ملے گا روزگار

پرنب اڈانی نے کہا کہ ہم بہار کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے…

4 hours ago