عام انتخابات2024 کے پیش نظر کانگریس پارٹی مسلسل سرگرم نظرآرہی ہے۔ ریاست در ریاست اپنی پارٹی کی صورتحال کو جاننے کی کوشش میں لگی کانگریس پارٹی اب تک 19 ریاستوں کی کانگریس یونٹ کے ساتھ طویل میٹنگ کرچکی ہے ۔ جس دوران یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ ریاست میں پارٹی کس حد تک کمزور اور کتنی مضبوط ہے،اس سلسلے میں ریاستی لیڈران سے تجاویز بھی طلب کی گئیں اور انہیں 2024 کے عام انتخابات کی تیاری میں آج سے ہی جٹ جانے کی ہدایت دی ہے۔
اسی سلسلے میں آج دہلی کانگریس کی ٹیم کے ساتھ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے پارٹی ہیڈکوارٹر پر میٹنگ کی۔ قریب تین گھنٹے تک یہ میٹنگ چلی جس میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی بھی موجود رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے راہل گاندھی نے میٹنگ میں کہا کہ دہلی سروس بل پر کانگریس کا موقف آئین کے حق میں تھا،کسی شخص یا پارٹی کی حمایت میں نہیں ۔انہوں نے لیڈران سے کہا کہ وہ آپس میں مل کر کام کریں،لوگوں کے بیچ جائیں اوربیان بھی پارٹی لائن کے مطابق ہی دیں ۔ وہیں کانگریس صدر کھڑگے نے کہا کہ ہمیں دہلی میں مسلم اور دلت ووٹروں کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے اور ان کو خاص طور سے اپنے پالے میں لانے کی کوشش کرنی ہوگی۔
میٹنگ شروع ہونے سے قبل ایسا مانا جارہا تھا کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کے طریقہ کار پر بات ہوگی لیکن میٹنگ میں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ تین گھنٹے تک چلنے والی اس میٹنگ سے نکل کر کانگریس رہنما الکا لامبا نے میٹنگ کے اندر کی خبر دی ۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں کانگریس پارٹی دہلی میں مزید کیسے مضبوط ہو، اس کی حکمت عملی طے کرنے کی کوشش کی گئی ۔ ساتھ ہی ساتھ یہ ہدایت دی گئی کہ ہمیں دہلی کی تمام 7 لوک سبھا کی سیٹوں پر تیاری کرنی ہوگی چونکہ جس کی دلّی،اسی کا دیش۔ اس لئے پارٹی اعلیٰ کمان نے آج سے ہی لوگوں کے بیچ جانے اور دہلی کی تمام ساتوں سیٹوں پر کانگریس کو مضبوط کرنے کی کوشش کرنے کا حکم دیا گیا ہے، ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ ہے ہمیں ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا،کوئی گروپ بندی پارٹی کے اندر نہیں ہونی چاہیے۔ اور کوئی بھی کانگریسی لیڈر بیان دینے سے پہلے پارٹی لائن سے ضرور آگاہ ہو،تاکہ وہ پارٹی لائن سے الگ ہٹ کر کوئی بیان نہ دے۔
الکا لامبا کے اس بیان پر عام آدمی پارٹی سے جب پوچھا گیا اور یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ آخر دہلی میں انڈیا اتحاد کی تصویر کیسے بن پائے گی جب کانگریس ساتوں سیٹوں پر امیدوار اتارنے کی تیاری میں ہے۔ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے رہنما اور ریاستی وزیر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ دہلی کی ساتوں سیٹوں پر کانگریس کے ساتھ اتحاد میں رہنا ہے یا نہیں رہنا ہے ،اس کا فیصلہ اعلیٰ کمان کرے گا۔ البتہ پارٹیوں کے ساتھ بھی اس سلسلے میں بات چیت کریں گے ۔انڈیا اتحاد کے ساتھ اس سلسلے میں بات کی جائے گی اور وقت آنے پر پارٹی اعلیٰ کمان دہلی کے سلسلے میں فیصلہ کرے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ "میں کینیڈا…