انٹرٹینمنٹ

Zareen Khan Hospitalized: زرین خان اسپتال میں داخل، ڈینگو کے سبب خراب ہوئی طبیعت، تصویر شیئر کرکے لوگوں کو دیا الرٹ رہنے کا مشورہ

Zareen Khan Hospitalized: اداکارہ زرین خان کی طبعیت خراب ہے اور وہ ان دنوں اسپتال میں داخل ہیں۔ اداکارہ کو ڈینگو ہوگیا ہے اور وہ تیز بخار کے ساتھ جسم میں درد سے جدوجہد کررہی ہیں۔ اس بات کی جانکاری اداکارہ نے خود اپنے سوشل میڈیا کے ذریعہ دی ہے۔ زرین خان نے پہلے اپنے انسٹا گرام پرایک اسٹوری لگائی تھی، جس میں ان کے ہاتھ میں ڈرپ لگی ہوئی دکھائی دی تھی۔ حالانکہ بعد میں اداکارہ نے وہ اسٹوری ڈیلیٹ کردی۔ اس کے بعد اداکارہ نے ایک دوسری اسٹوری لگائی گئی، جس میں جوس کا گلاس دکھائی دے رہا ہے۔ اس تصویر کے ساتھ زرین خان نے لکھا- ‘ریکوری موڈ’۔

کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں اداکارہ

زرین خان نے کئی فلموں میں لیڈ رول نبھایا ہے۔ وہ ہیٹ اسٹوری 3، ویر، وجہ تم ہو جیسی کئی فلموں میں دکھائی دے چکی ہیں۔ انہوں نے پنجابی، تمل اور تیلگو فلموں میں بھی کام کیا۔ اداکارہ کو کٹرینہ کیف کی کاپی کہا جاتا ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ اداکارہ کو ہندی سنیما میں بہت جلدی فیم بھی ملا۔

فینس سے کی اپیل

زرین خان نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری کے ذریعہ فینس سے ڈینگو کو روکنے کے لئے احتیاط برتنے کی بھی اپیل کی ہے۔ انہوں نے صاف اور مچھرسے پاک ماحول بنائے رکھنے اورکیڑوں کو مارنے والی دواؤں کا استعمال کرنے کے لئے بھی کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Akshay Kumar Indian Citizenship: اکشے کمار کو مل گئی ہندوستانی شہریت، کہا- ’دل اور سٹیزن شپ، دونوں ہندوستانی‘

کیا ہے ڈینگو؟

ان دنوں ملک میں ڈینگو کا خوف دیکھنے کو مل رہا ہے۔ آئے دن ڈینگو کے معاملے سامنے آرہے ہیں۔ ڈینگ بخار، ایک مچھر سے پھیلنے والا وائرس ہے، جو کافی تیزی سے پھیلتا ہے۔ یہ دن کے وقت مادہ مچھرکے کاٹنے سے ہوتا ہے۔ یہ مچھر صاف پانی میں پیدا ہوتا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

9 hours ago