قومی

’چوری چوری، چپکے چپکے اب اورنہیں‘…’ووٹ چوری‘ معاملے پر راہل گاندھی نے حکومت کو پھرگھیرا

نئی دہلی: کانگریس ’ووٹ چوری‘ مہم کوتیزکرنے کے لئے سوشل میڈیا پرمسلسل ایک کے بعد ایک ویڈیوجاری کررہا ہے۔ اس بارجاری کئے گئے ویڈیومیں دکھایا جا رہا ہے کہ کیسے لوگوں کے ووٹوں کی چوری ہو رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی نے ایکس پرویڈیوشیئرکرتے ہوئے حکومت پرتنقید کی۔ انہوں نے لکھا کہ اب اورنہیں، عوام بیدار ہوگئی ہے۔

اس سے پہلے بھی کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے اوراپوزیشن لیڈرراہل گاندھی نے فرضی ووٹ ڈالنے سے متعلق ایک ویڈیوشیئرکیا تھا۔ ویڈیوکے ذریعہ ملیکا ارجن کھڑگے نے لوگوں سے گزارش کی کہ وہ اپنی آوازاٹھائیں اورآئینی اداروں کوبی جے پی کے چنگل سے بچانے میں ان کی مدد کریں۔

راہل گاندھی نے شیئرکیا ویڈیو

راہل گاندھی نے ’ووٹ چوری‘ مہم کووسیع پیمانے پرپھیلانے کے لیے ایک اورویڈیوجاری کیا۔ کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے اس ویڈیوکو انسٹا گرام پرپوسٹ کرتے ہوئے بی جے پی کونشانہ بنایا۔ راہل گاندھی نے لکھا کہ چوری چوری… لیکن اب نہیں، عوام اب بیدارہوچکی ہے۔ جبکہ پرینکا گاندھی نے ویڈیوشیئرکرتے ہوئے لکھا کہ کیا آپ کا ووٹ چوری ہوگیا ہے؟ مزید، انہوں نے لکھا کہ اب نہیں، ووٹ چوری بند کرو۔

ویڈیو میں کیا ہے؟

کانگریس کی جانب سے سوشل میڈیا پرشیئرکی گئی ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اپنے ووٹ کی چوری کی اطلاع دینے پولس اسٹیشن جا رہا ہے۔ پولیس پوچھتی ہے کہ ووٹ کیسے چوری ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے مذکورہ شخص کا کہنا ہے کہ ایک نہیں بلکہ لاکھوں ووٹ چوری ہورہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ووٹرلسٹ سے نام ہٹاکراورجعلی ووٹ ڈال کرووٹ چوری کئے جا رہے ہیں۔ اس کے بعد پولیس والے آپس میں باتیں کرتے ہیں اورکہتے ہیں کہ کہیں ہمارا ووٹ توچوری نہیں ہوگیا۔

اس سے پہللے بھی جاری ہوچکا ہے ایک ویڈیو

یہ ووٹ چوری مہم سے متعلق پہلا ویڈیو نہیں ہے، بلکہ اس سے پہلے بھی کانگریس ایک ویڈیو شیئر کرچکی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ فرضی ووٹ کیسے ڈالا جاتا ہے۔ راہل گاندھی نے اس ویڈیوکوشیئرکرتے ہوئے کیپشن دیا تھا کہ آپ کے ووٹ کی چوری آپ کے حقوق کی چوری ہے اورآپ کی پہچان کی چوری ہے۔ واضح رہے کہ کانگریس نے اس مہم سے جڑنے کے لئے لوگوں کے لئے ایک ویب پورٹل لانچ کیا ہے۔ اس ویب پورٹل کا مقصد ہے کہ لوگ ووٹ چوری کے خلاف الیکشن کمیشن سے جوابدہی کا مطلبہ کرسکیں۔ کانگریس نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ votechori.in/ecdemand پررجسٹریشن کرکے اس مہم کے خلاف ان کی حمایت کرسکتے ہیں۔

 بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

2 hours ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

2 hours ago

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

12 hours ago